شہدائ پاکستان کے لئے جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام مجلس عزا

ٹی وی شیعہ [خصوصی نمائندہ]پاکستان میں  شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ دنوں دیوبندی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی میں سکردو سے تعلق رکھنے والے نذیر اور بشیر نامی دو بھائیوں نیز تفتان بارڈر پر شہید ہونے والے زائرین کے ایصال ثواب کے لئے آج دن کے ساڑھے گیارہ بجے ایران میں جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام ایک مجلس عزا منعقد کی گئی۔یہ مجلس عزا ایران کے مشہور شہر قم المقدس میں منعقد ہوئی جس میں متعدد ممالک کے طالب علم شریک ہوئے۔مجلس عزا سے خطاب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غلام عباس رئیسی نے کیا۔

Add new comment