پولیس نے نوجوان کی ٹانگوں پر رولر پھیر کر معذور بنا دیا

ٹی وی شیعہ[سوشل ڈیسک]پھول نگرپولیس کےتشدد سے بے گناہ نوجوان زندگی کی سانسیں گننے لگا ہے پولیس نے تشدد کی انتہا کرتے ہوئے پہلے نوجوان کو بجلی کے جھٹکے لگائے اور پھرٹانگوں پر رولر پھیر کر ٹانگیں بے کار کردیں کئی ماہ سے زخمی محمد ارشد کا مناسب علاج بھی نہ کرایا گیا۔ جس کے باعث اس کی حالت روز بروز بگڑتی چلی گئی یادرہے کہ شک کی بنا پر اس  نوجوان کو پکڑا گیاتھا اور چھوڑنے کے لیے رشوت طلب کی گئی تھی غربت کے باعث رشوت نہ دے سکنے پر9ماہ سے پھول نگر، پتوکی، چھانگا مانگا، رےنالہ خورد اور ساہیوال کے تھانوں میں  اس نوجوان پر تشدد کیاگیا اور پولیس نے اب تک9ماہ مےں19مقدمات درج کر لیے ہیں ۔پھول نگر پولیس کے گرفتار کرنے سے قبل کسی بھی تھانے می اس نوجواان پر کوئی  بھی مقدمہ درج نہیں تھا۔ قیدی کے معذوربھائی نے وزیر اعلی سے نوٹس لے کر مناسب علاج اور ناجائز درج کروائے گئے مقدمات خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پھول نگر پولیس کے مبینہ تشدد سے شدید زخمی محمد ارشد نامی نوجوان جو کہ ان دنوں قصور جیل میں ہے کے معذور بھائی مشتاق شوکت نے روزنامہ خبریں ہےلپ لائن میں بتایا ہے کہ اسکے بھائی محمد ارشد کو پولےس نے 9ماہ قبل بے گناہ پکڑا اور چھوڑنے کے لےے رشوت طلب کی۔ غربت کے باعث ہم رشوت نہ دے سکے جس کا یہ نتیجہ ہمیں بھگتنا پڑا۔
- See more at: http://www.khabraingroup.com/detail.aspx?id=9826#sthash.SBgblj8d.dpuf

Add new comment