سکردو میں ۴۱ غیر شادی شدہ جوڑوں کی شادی
ٹی وی شیعہ[ریسرچ نیوزڈیسک]۲۷ رجب المرجب کو عید مبعث کی مانسبت سے امام خمینی ٹرسٹ پاکستان اور الزہراؑ فاونڈیشن سکردو کے زیر اہتمام ۴۱ غیر شادی شدہ جوڑوں کی شادی کا انتظام کیاگیا اور اس اجتماعی شادی کی تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خصوصی خطاب مرکزی امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری صاحب نے کیا۔یادرہے کہ سکردو میں اجتماعی شادیوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چند سالوں میں شروع ہوا ہے اور ہر سال اس میں مزید رونق دیکھنے میں آتی ہے۔ہماری خداوند عالم سے دعاہے کہ اللہ ہم سب کو اسی طرح اجتماعی امور میں دیگر مسلمانوں اور مومنین کرام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
Add new comment