افغانستان،نائجیریا اور بحرین میں پرتشدد واقعات جاری
ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک]افغانستان میں پرتشدد واقعات میں طالبان نے 8 مسلمان سکیورٹی اہلکار وں کو شہید کردیاہے۔اسی طرح بحرین میں ایک نوجوان کے جلوس جنازہ پر آل خلیفہ کی فوج نے حملےکئے جس میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے ۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے اتوار کو انیس سالہ نوجوان علی فیصل العکراوی پر سارا کےعلاقے میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے۔
بحرین کے جزیرہ سترہ میں علی فیصل العکراوی کی شہادت کے بعد مخالف سیاسی جماعتوں نے ایک بیان ميں اس نوجوان کے جلوس جنازہ میں شرکت کرنے کی اپیل کی تھی ۔
دوسری جانب بحرینی نوجوان عبدالعزيزالعبار کے جنازے کو بحرینی حکومت کی جانب سے دو مہینے سے اپنے قبضے میں رکھنے کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔درایں اثنا سولہ قانونی اداروں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ میں ایک درخواست بھیج کر عبدالعزیز العبار کے قتل سمیت حکومت کےمختلف جرائم کا جائزہ لئے جانے کا مطالبہ کیا۔
بحرین پرمسلط آل خلیفہ کی غاصب حکومت کے اہلکاروں نے عبدالعزیز کو تیئس فروری دوہزار چودہ کو گولی مارکر زخمی کردیا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اٹھارہ اپریل کوشہید ہوگئے۔
ابھی ابھی نائیجیریاکے شہر کانو میں خود کش کار بم دھماکے میں36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، دھماکے کی آواز کئی میل دوور تک سنی گئی۔بوکو حرام نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ پیر کو نائیجیریاکے شمالی شہر کانو میں کار بم دھماکہ ہوا،دھماکے میں 36 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ،پولیس کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں یہ دھماکہ کیا گیا وہاں کئی بارز اور نائٹ کلب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھماکے کی آواز کئی میل دوور تک سنی گئی۔یہ دھماکہ عیسائی آبادی کے علاقے میں ہوا،اس سے پہلے اس نوعیت کے دھماکے اور حملے ہوتے رہے ہیں۔کانو میں حملے کے ذمہ داری بوکو حرام نے قبول کرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ دھماکے کی آواز کئی میل دوور تک سنی گئی۔یادرہے کہ بوکو حرام نامی تنظیم بھی دیوبندی اور وہابی دین سے تعلق رکھتی ہے۔
Add new comment