ایران جوہری تنازع کو بات چیت سے حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ایرانی صدر

ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک]ایران کے سرکاری خبررساں ادارے 'ارنا' کے مطابق صدر روحانی کا کہنا تھا کہ اگر خدا نےچاہا تو تمام تر مشکلات کے باوجود ایران اور 'پی5+1' کے درمیان جاری مذاکرات میں ایک ایسے سمجھوتے پر اتفاق ہوجائے گا جو تمام فریقین کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔یاد رہے کہ ایران اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان – امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس – اور جرمنی پر مشتمل گروپ کے درمیان ویانا میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے تھے۔

Add new comment