کراچی میں شیعوں اور سنیوں کو قتل کرنے والا ایک اور وہابی گرفتار

ٹی وی شیعہ [آن لائن ڈیسک]ڈی آئی جی ویسٹ زون جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ نیو کراچی پولیس نے اجرتی قاتل فیضان عرف بھیا جو شیعہ اور سنیوں کی ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ہے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 ہینڈ گرینیڈ ایک ٹی ٹی پستول مع رائونڈ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ عزیز آباد پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل ایوب کو قتل کرنے والے ٹارگیٹ کلر فہیم عرف وڈیرا کو گرفتار کر لیا ہے ، یہ بات انہوں نے پیر کو ایس ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی، انہوں نے کہا کہ ملزم فیضان بھیا کی گرفتاری گزشتہ دنوں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اس کے 3ساتھی گرفتار کئے تھے جن کی نشاندہی پر اس کی گرفتاری عمل میں آئی ملزمان گلشن معمار میں دربار پر 6 افراد کے قتل کے علاوہ کینٹ اسٹیشن بم دھما کہ ، حیدری بم دھماکہ ، دہشت اور ٹارگیٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مومن آباد ، جوہر آباد، مدینہ کالونی، اتحاد ٹائون، بلال کالونی، لیاقت آباد ، تیموریہ، اورنگی ٹائون، خواجہ اجمیر نگری، پیر آباد اور دیگر تھانوں کی پولیس کارروائی اور اس دوران گرفتار ملزمان اور ان سے برآمد ہونیوالا اسلحہ دستی بم مسروقہ گاڑیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ سے صحا فیو ں کو آگاہ کیا۔

Add new comment