پاکستان کے وزیراعظم ایران پہنچ گئے

ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک]پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف، دو طرفہ تغلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ایرانی حکام سے ملاقات و گفتگو کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے۔ دارالحکومت تہران پہنچنے پر ایرپورٹ پر پاکستان کے وزیراعظم کا ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ علی طیب نیا نے استقبال کیا۔ ایران و پاکستان میں نئی حکومتوں کی تشکیل کے بعد ان دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے درمیان تہران میں یہ پہلی ملاقات ہے۔ نواز شریف کے دورۂ تہران میں ایران و پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

 

Add new comment