پشاور شہر میں مسجد کے اندر دھماکہ
ٹی وی شیعہ[نیوز ڈیسک]پشاور شہر میں چارسدہ روڈ پر مسجدکے اندر خودکش دھماکے میں4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے تفریحی مقام شاہی باغ کے قریب طہماس خان اسٹیدیم کے اندر مسجد میں خودکش دھماکے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ایک مسلح شخص نے خاصہ دار فورس پر فائرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
Add new comment