وفاقی اداروں میں45 کروڑ 97 لاکھ روپے کے گھپلے

ٹی وی شیعہ [نیشنل نیوز پینل]میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمینٹ ہاﺅس اور ایوان صدر سمیت وفاق کے 20 سرکاری ادارے بجلی کے بل ادا نہیں کرتے اور 45 کروڑ 97 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔ ان اداروں میں پارلیمینٹ، ایوان صدر، وزیراعظم سیکرٹریٹ سمیت کئی سرکاری و نیم سرکاری ادارے شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقپارلیمینٹ ہاﺅس 12 کر وڑ 70 روپے، وزیراعظم ہاﺅس اورسیکرٹریٹ 54 لاکھ روپے، سندھ اور بلوچستان ہاﺅس 60 لاکھ روپے، وزارت منصوبہ بندی 22 لاکھ روپے، وز ارت قانون 32 لاکھ روپے، الیکشن کمیشن 3 لاکھ روپے، وفاقی محتسب 6 لاکھ روپے، وزارت پانی و بجلی اور پٹرولیم 40 لاکھ روپے، وفاقی شریعت کورٹ 36 لاکھ روپے اور سینیٹرز ہاسٹل 12 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومتی احکامات کے بعد بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیاں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کرنے میں مصروف ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان اداروں کے خلاف کوئی کارروائی ہو گی یا ان کے ذمہ واجب الادا واجبات میں اضافہ ہو گا۔

Add new comment