حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی چالیس حدیثیں

 

- قالَ(عليه السلام): مَنْ حَفِظَ مِنْ شيعَتِنا أرْبَعينَ حَديثاً بَعَثَهُ اللهُ يَوْمَ الْقيامَةِ عالِماً فَقيهاً وَلَمْ يُعَذِّبْهُ. 1

2- جو ہمارے شیعوں میں سے چالیس حدیثیں حفظ کرے گا خداوند متعال بروز قیامت اسے عالم و فقیہ مبعوث فرمائے گا اور اس پر عذاب نہ کرے گا

 

3- قالَ (عليه السلام): قَضاءُ حاجَةِ الْمُؤْمِنِ أفْضَلُ مِنْ ألْفِ حَجَّة مُتَقَبَّلة بِمَناسِكِها، وَ عِتْقِ ألْفِ رَقَبَة لِوَجْهِ اللهِ، وَ حِمْلانِ ألْفِ فَرَس فى سَبيلِ اللهِ بِسَرْجِها وَ لَحْمِها. 2

3۔ مومن کی ایک حاجت روائی تمام مناسک کے ساتھ انجام دئے گئے ھزار حج قربة الی اللہ آزاد کئے ھزار غلام، اور راہ خدا میں مع زین اور گوشت کے خیرات گئے ہزار گھوڑوں کے بار سے افضل ھے

 

4- قالَ (عليه السلام): أَوَّلُ ما يُحاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ الصَّلاةُ، فَإنْ قُبِلَتْ قُبِلَ سائِرُ عَمَلِهِ، وَ إذا رُدَّتْ، رُدَّ عَلَيْهِ سائِرُ عَمَلِهِ. 3

4- سب سے پہلے بندے کا جس چیز کے متعلق حساب و کتاب ھوگا وہ نماز ہے کہ وہ قبول کرلی گئی تو سارے اعمال قبول کر لئے جائیں گے اور اگر وہ رد کردی گئی تو سارے اعمال رد کردئے جائیں گے

 

6- قالَ (عليه السلام): مَنْ عابَ أخاهُ بِعَيْب فَهُوَ مِنْ أهْلِ النّارِ. 4

6- جو کسی برادر مومن کی عیب جوئی کرے وہ جہنمی ہے

 

7- قالَ (عليه السلام): الصَّمْتُ كَنْزٌ وافِرٌ، وَ زَيْنُ الْحِلْمِ، وَ سَتْرُالْجاهِلِ. 5

7- خاموشی بے پناہ خزانہ ہے حلم و بردباری کی زینت ہےا ور جاہل کی پردہ پوشی ہے

 

8- قالَ (عليه السلام): اِصْحَبْ مَنْ تَتَزَيَّنُ بِهِ، وَ لا تَصْحَبْ مَنْ يَتَزَّيَنُ لَكَ. 6

8- جو تمہارے عزت و وقار کا باعث ہے اس کے ہمراہ رہو لیکن اس کے ساتھ نہ رہو جو تمہارے سامنے با عزت و باوقار بننے کی کوشش کرتا ہے

 

9- قالَ (عليه السلام): كَمالُ الْمُؤْمِنِ فى ثَلاثِ خِصال: الْفِقْهُ فى دينِهِ، وَ الصَّبْرُ عَلَى النّائِبَةِ، وَالتَّقْديرُ فِى الْمَعيشَةِ. 7

9- مومن کا کمال تین صفتوں میں ہے دین کے معاملہ میں سوجھ بوجھ رکھنا مصیبتوں پر صبر کرنا زندگی کے گذر بسر میں نظم و ضبط رکھنا

 

10- قالَ (عليه السلام): عَلَيْكُمْ بِإتْيانِ الْمَساجِدِ، فَإنَّها بُيُوتُ اللهِ فِى الاْءرْضِ، و مَنْ أتاها مُتَطَهّراً طَهَّرَهُ اللهُ مِنْ ذُنُوبِهِ، وَ كُتِبَ مِنْ زُوّارِهِ. 8

10۔ تمہارے اوپر سجدون میں آنا فرض ہے کیونکہ مسجد میں روئے زمین پر اللہ کا گھر ہیں اور جو مسجدوں میں پاک و پاکیزہ ہوکر داخل ہوگا اللہ اسے گناہوں سے پاک و صاف کردے گا اور اسے اپنے زائروں میں شمار کرے گا

 

15- قالَ (عليه السلام): مَنْ قَرَءَ الْقُرْآنَ فِى الْمُصْحَفِ مُتِّعَ بِبَصَرِهِ، وَ خُنِّفَ عَلى والِدَيْهِ وَ إنْ كانا كافِرَيْنِ. 9

15۔ جو شخص قرآنی کو اس میں دیکھ کر پڑے گا اس کی بصارت میں اضافہ ہوجائے گا اور اس کے ماں باپ کے گناہوں میں تخفیف کردی جائے گی چاہے وہ دونوں کافر ہی کیوں نہ ہوں

 

17- قالَ (عليه السلام): إنَّ لِكُلِّ ثَمَرَة سَمّاً، فَإذا أتَيْتُمْ بِها فأمسُّوهَاالْماء، وَاغْمِسُوها فِى الْماءِ. 10

17۔ ہر پھل کے لئے کوئی نہ کوئی زہر ہوا کرتا ہے لہذا جب پھل خریدا کرو تو اسے پانی سے ضرور دہل لیا کرو

 

19- قالَ (عليه السلام): يُسْتَجابُ الدُّعاءُ فى أرْبَعَةِ مَواطِنَ: فِى الْوِتْرِ، وَ بَعْدَ الْفَجْرِ، وَ بَعْدَالظُّهْرِ، وَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ. 11

19۔ چار جگہوں پر دعا قبول ہوجاتی ہے نماز وتر میں نماز صبح کے بعد نماز طہر کے بعد اور نماز مغرب کے بعد

 

20- قالَ (عليه السلام): مَنْ دَعا لِعَشْرَة مِنْ إخْوانِهِ الْمَوْتى لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ أوْجَبَ اللهُ لَهُ الْجَنَّةَ. 12

20۔ جو شخص شب جمعہ اپنے دس مردہ مومن بھائیوں کے لئے دعا کرے گا اور اس کے اوپر اللہ جنت واجب کردے گا۔

 

22- قالَ (عليه السلام): أيُّما مُؤْمِن سَئَلَ أخاهُ الْمُؤْمِنَ حاجَةً وَ هُوَ يَقْدِرُ عَلى قَضائِها فَرَدَّهُ عَنْها، سَلَّطَ اللهُ عَلَيْهِ شُجاعاً فى قَبْرِهِ، يَنْهَشُ مِنْ أصابِعِهِ. 13

22۔ جو مومن کسی دوسرے مومن بھائی سے کسی حاجت کا خواہاں ہو اور وہ اس کو پورا کرنے پر قادر ہونے کا باوجود رد کردے تو خدا اس کی قبر میں ایک سانپ کو مسلط کردے گا جو اس کی انگلیوں کو چباتا رہے گا

 

24- قالَ (عليه السلام): إذا بَلَغَكَ عَنْ أخيكَ شَيْىءٌ فَقالَ لَمْ أقُلْهُ فَاقْبَلْ مِنْهُ، فَإنَّ ذلِكَ تَوْبَةٌ لَهُ. وَ قالَ (عليه السلام): إذا بَلَغَكَ عَنْ أخيكَ شَيْىءٌ وَ شَهِدَ أرْبَعُونَ أنَّهُمْ سَمِعُوهُ مِنْهُ فَقالَ: لَمْ أقُلْهُ، فَاقْبَلْ مِنْهُ. 14

24۔ جب تمہیں اپنے مومن بھائی سے کوئی شکایت ملے او روہ کہے کہ میں نے نہیں کہا ہے تو اس کی بات مان لو کہ یہ اس کی توبہ ہے۔ امام کا اسی طرح اور ایک ارشاد ہے کہ: جب تمہیں کسی مومن سے کوئی شکایت ملے اور چالیس گواہ اس کی گواہی بھی دیں کہ خود انھوں نے اس سے یہ سنا ہے اور وہ کہے کہ میںنے نہیں کہا ہے تو اس کی بات مان لو

 

25- قالَ (عليه السلام): لا يَكْمُلُ إيمانُ الْعَبْدِ حَتّى تَكُونَ فيهِ أرْبَعُ خِصال: يَحْسُنُ خُلْقُهُ، وَ سَيْتَخِفُّ نَفْسَهُ، وَ يُمْسِكُ الْفَضْلَ مِنْ قَوْلِهِ، وَ يُخْرِجَ الْفَضْلَ مِنْ مالِهِ. 15

25۔ کسی بندے کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس میں چار صفتیں منزل تک نہ پہنچ جائیں اس کا اخلافق اچھا ہوجائے اپنے نفس کو (گناہوں کے بوجھ سے) ہلکا کرے، فالتو باتیں اپنی زبان سے بند کرے اور اضافی مال کو انفاق کردے

 

26- قالَ (عليه السلام): داوُوا مَرْضاكُمْ بِالصَّدَقَةِ، وَ ادْفَعُوا أبْوابَ الْبَلايا بِالاْسْتِغْفارِ. 16

26۔ اپنے فریضوں کا صدقہ کے ذریعہ علاج کرو اور استغفار کے ذریعہ بلاو

¿ں گے دروازے بند کردو

27- قالَ (عليه السلام): إنَّ اللهَ فَرَضَ عَلَيْكُمُ الصَّلَواتِ الْخَمْسِ فى أفْضَلِ السّاعاتِ، فَعَلَيْكُمْ بِالدُّعاءِ فى إدْبارِ الصَّلَواتِ. 17

27۔ اللہ نے تمہارے اوپر پانچوں نمازیں بہترین گھڑیوں میں واجب کی ہیں لہذاتمہارے اوپر لازم ہے کہ نمازوں کے بعد دعا کرو

 

29- قالَ (عليه السلام): أرْبَعَةٌ مِنْ أخْلاقِ الاْنْبياءِ: الْبِرُّ، وَ السَّخاءُ، وَ الصَّبْرُ عَلَى النّائِبَةِ، وَ الْقِيامُ بِحَقِّ الْمُؤمِنِ. 18

29- چار چیزیں انبیاءکی سیرت رہی ہیں نیکی، سخاوت، مصیبت پر صبر اور مومن کے حق کا حصول کرنا

 

30- قالَ (عليه السلام): إمْتَحِنُوا شيعتَنا عِنْدَ ثَلاث: عِنْدَ مَواقيتِ الصَّلاةِ كَيْفَ مُحافَظَتُهُمْ عَلَيْها، وَ عِنْدَ أسْرارِهِمْ كَيْفَ حِفْظُهُمْ لَها عِنْدَ عَدُوِّنا، وَ إلى أمْوالِهِمْ كَيْفَ مُواساتُهُمْ لاِخْوانِهِمْ فيها. 19

30۔ ہمارے شیعوں کا تین موقعوں پر امتحان کرلو نماز کے موقعوں پر کہ وہ کس طرح اس کی پابندی کرتے ہیں ان کو راز رار بنا کر کہ وہ ہمارے دشمنوں کے سامنے کیسے اسرار کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کے مال و دولت کے حوالے سے کہ وہ اپنے بھائیوں کی کس طرح مال حمایت کرتے ہیں

 

31- قالَ (عليه السلام): مَنْ مَلَكَ نَفْسَهُ إذا رَغِبَ، وَ إذا رَهِبَ، وَ إذَااشْتَهى، وإذا غَضِبَ وَ إذا رَضِىَ، حَرَّمَ اللهُ جَسَدَهُ عَلَى النّارِ. 20

31۔ جو شخص خواہشات نفس پر قابو پالے گا جب کہ وہ کسی چیز کا ا

¿تاولا ہوجائے کسی چیز سے نفرت کرے، کسی چیز کا خواہاں ہو کسی پر غضبناک ہو اور کسی سے خوش ہوجائے تو خداوند متعال اس کے جسم کو آتش جہنم پر حرام کردے گا

33- قالَ (عليه السلام): يَنْبَغى لِلْمُؤْمِنِ أنْ يَكُونَ فيهِ ثَمان خِصال:

وَقُورٌ عِنْدَ الْهَزاهِزِ، صَبُورٌ عِنْدَ الْبَلاءِ، شَكُورٌ عِنْدَ الرَّخاءِ، قانِعٌ بِما رَزَقَهُ اللّهُ، لا يَظْلِمُ الاْعْداءَ، وَ لا يَتَحامَلُ لِلاْصْدِقاءِ، بَدَنُهُ مِنْهُ فى تَعِبٌ، وَ النّاسُ مِنْهُ فى راحَة. 21

33- مومن کے اندر آٹھ صفتوں کا پایا جانا ضروری ہے بلوو

¿ں کے وقت باوقات ہونا، بلاو
¿ں کے وقت صبرکرنا آسانیوں میں شکر کرنا اللہ کے عطا کردہ رزق پر قانع ہونا دشمنوں پر ظلم نہ کرنا دوستوں پر بوجھ نہ بننا، جسم کا اس کے (عمل کے) باعث تھکا ہوا ہونا اور لوگوں کا اس سے آسودہ خاطر ہونا

35- قالَ (عليه السلام): إنَّ الرَّجُلَ يَذْنِبُ الذَّنْبَ فَيَحْرُمُ صَلاةَ اللَّيْلِ، إنَّ الْعَمَلَ السَّيِّىءَ أسْرَعُ فى صاحِبِهِ مِنَ السِّكينِ فِى اللَّحْمِ. 22

35۔ انسان کوئی گناہ کرتا ہے تو نماز شبکی سعادت سے محروم ہوجاتا ہے کیونکہ برا کام انسان کے اوپر تیز دھار چاقو سے بھی زیادہ اثر انداز ہوتا ہے

 

38- قالَ (عليه السلام): إذا أوَيْتَ إلى فِراشِكَ فَانْظُرْ ماسَلَكْتَ فى بَطْنِكَ، وَ ما كَسَبْتَ فى يَوْمِكَ، وَ اذْكُرْ أنَّكَ مَيِّتٌ، وَ أنَّ لَكَ مَعاداً. 23

38۔ جب اپنے بستر پر جاو

¿ تو غور کرو کہ تم نے اپنے شکم کے حوالے کیا کیا آج تم نے کیا کمایااور یاد کرو کہ تم مرنے والے ہو اور تمہیں ایک دن پلٹ کر (خدا کی بارگاہ) میں جانا ہے

40- قالَ (عليه السلام): حَديثٌ فى حَلال وَ حَرام تَأخُذُهُ مِنْ صادِق خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيا وَ ما فيها مِنْ ذَهَب وَفِضَّة. 24

40۔ حلال وحرام کے متعلق ایک سچی حدیث کسی سچے سے حاصل کرنا ساری دنیا و مافیھا کے برابر سونا چاندی سے ہوتا ہے۔

 

منابع و مآخذ

1 - أمالى الصدوق: ص 253.

2 - أمالى الصدوق: ص 197.

3 - وسائل الشيعه: ج 4 ص 34 ح 4442.

4 - اختصاص: ص 240، بحارالأنوار: ج 75، ص 260، ح 58.

5 - مستدرك الوسائل: ج 9 ص 16 ح 4.

6 - وسائل الشيعه: ج 11 ص 412.

7 - أمالى طوسى: ج 2 ص 279.

8 - وسائل الشيعة: ج 1 ص 380 ح 2.

9 - وسائل الشيعه: ج 6 ص 204 ح 1.

10 - وسائل الشيعه: ج 25 ص 147 ح 2.

11 - جامع احاديث الشيعة: ج 5 ص 358 ح 12.

12 - جامع احاديث الشيعة: ج 6 ص 178 ح 78.

13 - أمالى طوسى: ج 2، ص 278، س 9، وسائل الشيعة: ج 16، ص 360، ح 10.

14 - مصادقة الاخوان: ص 82.

15 - امالي طوسى: ج 1 ص 125.

16 - مستدرك الوسائل: ج 7 ص 163 ح 1.

17 - مستدرك الوسائل: ج 6 ص 431 ح 6.

18 - أعيان الشّيعة: ج 1، ص 672، بحارالأنوار: ج 78، ص 260، ذيل ح 108 .

19 - وسائل الشيعة: ج 4 ص 112.

20 - وسائل الشيعة: ج 15 ص 162 ح 8.

21 - اصول كافى: ج 2، ص 47، ح 1، ص 230، ح 2، و نزهة النّاظر حلوانى: ص 120، ح 70.

22 - اصول كافى: ج 2 ص 272.

23 - دعوات راوندى ص 123، ح 302، بحارالأنوار

: ج 71، ص 267، ح 17.

24 - الإمام الصّادق (عليه السلام): ص 143.

http://aliakbarkarimi.blogfa.com/

Add new comment