عراق میں ۱۴مسلمان فوجیوں سمیت ۲۲افراد شہید۔انٹرنیشنل میڈیا

ٹی وی شیعہ[انٹر نیشنل ڈیسک]عراق میں تین الگ الگ بم دھماکوں، وہابی شدت پسندوں کے فورسز پر ہینڈ گرینیڈ حملے اورفائرنگ کے نتیجے میں چودہ مسلمان فوجی اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید اور 37 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا، ادھرعراقی وزارت انصاف نے کہاہے کہ بدنام زمانہ ابو غریب جیل کو عارضی طورپر بندکیاگیاہے۔ سلامتی کی صورتحال بہتر ہوتے ہی اسے دوبارہ کھول دیاجائیگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو وزیر انصاف حسن الشماری نے کہاکہ بدنام زمانہ جیل ابوغریب سے قیدیوں کی دیگر جیلوں میں منتقلی کا مقصدملک کو دہشت گردی سے بچانا ہے۔حکام کے مطابق بغداد میں فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ مصروف تجارتی علاقے میں دھماکوں سے معمولی نقصان بھی ہوا۔یاد رہے کہ اس طرح کی کاروائیاں دنیا بھر میں وہابی و دیوبندی تنظیمیں انجام دینے میں مصروف ہیں چنانچہ اس کاروائی کے بارے میں بھی کہاجاتاہے کہ اس کے پیچھے بھی یہی لوگ ہیں۔

Add new comment