اب 50 سال سے کم عمر مسلمان مسجد میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیل نے مسجد اقصیٰ تک مسلمانوں کی رسائی کو محدود کردیا ہے۔ 50 سال سے کم عمر کے مسلمان مسجد میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفیلڈ نے کہا ہے سکیورٹی اقدامات کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے، 50 سال سے کم عمر کے افراد مسجد کے کمپائونڈ تک نہیں جاسکتے۔ گزشتہ روز مسلم نوجوانوں اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد مسجد کی طرف آمدورفت کو محدود کیا گیا ہے۔ پولیس نے جھڑپوں کے بعد پانچ فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

Add new comment