ہم نے قتل کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔جیش الاسلام

ٹی وی شیعہ[مانیٹرنگ ڈیسک]کالعدم تنظیم جیش الاسلام نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دو افراد کو شہید کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ کالعدم تنظیم جیش الاسلام کے ترجمان اعظم طارق نے نامعلوم مقام سے فون پر واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ آئندہ بھی قتل کرتے رہیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سریاب روڈ پر انکے کارندوں نے دو شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیاہے۔ دہشتگرد گروہ کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی ٹرانسپورٹر نے شیعہ مسلمانوں کو سفری سہولیات مہیا کیں تو انکے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔ یاد رہے پاکستان میں ایک عرصے سے  شیعہ حضرات کا قتل تسلسل سے جاری ہے ،اس سلسلے میں حکومت کی خاموشی تو اپنی جگہ البتہ پاکستان کی سیاسی و مذہبی  تنظیموں کی طرف سے سکوت قابل افسوس ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف متحد ہوجائیں چونکہ یہ قرآن مجید کا بھی حکم ہے اور پاکستان میں متحرک دشمن اور غدار ٹولے شیعوں کے ساتھ ساتھ اہل سنت پر بھی شب خون مار رہے ہیں اور پبلک مقامات کو بھی نشانے پر لئے ہوئے ہیں۔

Add new comment