امریکہ کی روس کو دھمکی،مزید پابندیاں لگائیں گے۔بارک اوباما

ٹی وی شیعہ[میڈیا ڈیسک]امریکی صدر بارک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرائن میں بحران دور کرے یا پھر مزید پابندیوں کے نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہو جائے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر اوباما نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کے دوران یوکرائنی بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا  کہ روس کو چاہیے کہ وہ یوکرائن کا بحران ختم کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے بصورت دیگر وہ مزید پابندیوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائے ۔

Add new comment