کراچی میں سید وقارالحسن ایڈووکیٹ شہید
ٹی وی شیعہ[نیشنل میڈیا ڈیسک]کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر شیعہ ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 دہشتگردوں نے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک ٹویوٹا کرولا کار AUD550 پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ موقع پر ہی شہید ہوگئے، دہشتگرد فائرنگ کرکے موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگردوں نے ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ کو ریکی کے بعد ٹارگٹ کیا، ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ کو سر اور سینے میں گولیاں لگیں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول برآمد ہوئے ہیں۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے گلشن اقبال میں ایڈووکیٹ سید وقارالحسن شاہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Add new comment