شام میں مزید انسانی ہلاکتوں کا امکان۔اقوام متحدہ

ٹی وی شیعہ[انٹرنیشنل میڈیا]اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شام کو خشک سالی کی وجہ سے قحط کا سامنا ہو سکتا ہے۔عالمی خوراک پروگرام کی خاتون ترجمان ایلزبتھ بائرس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے شام کے شمال مغربی علاقے میں گندم کی پیداوار میں 17لاکھ سے 20لاکھ میٹرک ٹن تک کمی واقع ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر مئی کے وسط میں آئندہ فصل کی کاشت کے موقع پر بارشیں نہ ہوئیں تو خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائیگا۔ ادھر دو کار بم دھماکوں میں بچوں اور خواتین 25 افراد ہلاک 107 زخمی ہو گئے۔ اور شام کو گزشتہ سیزن کیلئے درکار اکاون لاکھ میٹرک ٹن سے بھی زیادہ گندم درآمد کرنا پڑے گی۔بائرس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی خوراک پروگرام کو ملک کے شمال مغربی علاقے میں قحط کے منڈلاتے ہوئے خطرے کے اثرات پر تشویش لاحق ہے۔شمال مغربی صوبوں حلب ،ادلب اور حما میں سالانہ اوسط سے بھی کم بارشیں ہوئی ہیں۔اس کے آئندہ فصل کی کاشت پر بھی اثرات مرتب ہوں گے اور اگر خشک سالی برقرار رہتی ہے تو پھر لاکھوں زندگیاں خطرے سے دوچار ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ شام کی بدحالی وہابیوں کے عمل دخل کے بعد شروع ہوئی ہے اور بطور مجموعی وہابیت نے جہاں بھی اپنے پنجے گاڑھے ہیں وہاں بے گناہ انسانوں کے لئے ہلاکت اور تباہ حالی کی باعث بنی ہے۔

 

Add new comment