شام میں دہشت گردوں کی ٹریننگ کا ایک بڑا منصوبہ تیار۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ
ٹی وی شیعہ[انٹرنیشنل ریسرچ ڈیسک]امریکی حکومت شام میں بشار الاسد کی حکومت سے لڑنے والے باغیوں کو چھوٹے ہتھیاروں کی فراہمی اور ٹریننگ میں اضافہ کے منصوبہ کو آخری شکل دےچکی ہے امریکی سکیورٹی سے جڑے دو ذرائع نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ امریکی حکومت شامی سرحد کے قریب اردن میں موجود باغیوں کی مدد میں اضافے اور ان کو ہتھیار فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے البتہ شامی باغیوں کے مطالبہ کے باوجود ان ہتھیاروں میں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل شامل نہیں ہوں گے البتہ امریکی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ باغی گروپس کی اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد امداد کا فیصلہ کیا جائے گا۔امریکہ نے شامی باغیوں کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ باغیوں کو چھوٹے ہتھیار اور ٹریننگ فراہم کرے گا تربیت میں سعودی عرب ، اردن ، عرب امارات اور فرانس بھی حصہ لیں گے ذرائع کے مطابق ہتھیاروں میں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں شامی سرحد کے قریب اردن میںموجود باغیوں کی امداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ البتہ مسلمان سیاسی مبصرین نے سعودی عرب کی ذہنیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صدی میں سعودی عرب نے عالم اسلام کو سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان پہنچایاہے۔
بشکریہ::::: بی نیوز:::::::::::
Add new comment