جیش العدل نامی وہابی ملیشیا نے مغوی ایرانی محافظوں کورہاکردیاہے۔میڈیا

ٹی وی شیعہ(میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی پاکستانی نژاد جیش العدل نامی وہابی ملیشیا نے مغوی   سرحدی محافظوں کو رہا کرتے ہوئے ایرانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ جمعہ کو ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروپ جیش العدل نے 6 فروری کو سیستان بلوچستان کے علاقے جیکگور سے اغواء کئے گئے 5 میں سے 4 ایرانی سرحدی محافظوں کو رہا کر دیا ہے اور ان محافظوں کو پاکستان میں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کالعدم گروپ نے اپنی ویب سائیٹ پر بھی معلومات جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ جیش العدل نے ایک مغوی محافظ کو قتل کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں سعودی پشت پناہی سے متعدد جیش،لشکر اور ٹولے دہشت گردی میں مصروف ہیں جنہوں نے عوام کا جینا دو بھر کررکھاہے۔

Add new comment