بلوچستان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں، گورنر بلوچستان

 

ٹی وی شیعہ[نیٹ نیوز ڈیسک،خبریں]کوئٹہ میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ تین دہائیوں سے بلوچستان انتہائی ناگفتہ بہ حالات سے دوچار رہا ہے لیکن یہاں کے نوجوان امن و آشتی چاہتے ہیں، ماضی میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کیا۔ بلوچستان حکومت نے صوبے میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کرکے پوری دنیا کو بتادیا کہ صوبے کے نوجوان کسی سے کم نہیں اور ہر سال اس نوعیت کا ایک فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔ ادھر ابھی ہی نیوسریاب تھانے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک بچی جاں بحق اور18 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

Add new comment