عرب لیگ کا تعارف

عرب لیگ یا جامعہ الدول العربيہ عرب اکثریتی ریاستوں کی تنظیم ہے جس کا صدر دفتر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہے ۔ لیگ کے میثاق کے مطابق رکن ریاستیں اقتصادی معاملات بشمول تجارتی تعلقات، مواصلات، ثقافتی معاملات، قومیت، پاسپورٹ اور ویزا، معاشرتی اور صحت کے معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔ عرب لیگ کے میثاق کے مطابق تمام رکن ریاستیں ایک دوسرے کے خلاف جارحیت کا ارتکاب بھی نہیں کرسکتیں۔ عرب لیگ کا قیام 22 مارچ 1945ء کو اسکندریہ میں عمل میں آیا ۔

عرب لیگ آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس، کونسل آف یورپ اور افریقن یونین جیسی تنظیموں ملتی جلتی ہے جو بنیادی طور پر سیاسی مقاصد رکھتی ہیں، انہیں اقوام متحدہ کے علاقائی شکل بھی کہا جاسکتا ہے ۔ گوکہ عرب لیگ کی رکنیت ثقافتی بنیادوں پر دی جاتی ہے اس لئے وہ اس کو دیگر مندرجہ بالا تنظیموں سے ممتاز کرتی ہے ۔

عرب لیگ دیگر معروف علاقائی تنظیموں جیسے یورپی یونین سے بھی مختلف ہے کیونکہ نہ ہی اس نے علاقائی تعاون میں اہم کامیابی حاصل کی اور نہ ہی اس تنظیم کی رکن ریاستوں کے شہری براہ راست ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ عرب لیگ کے تمام اراکین اسلامی کانفرنس کی تنظیم موتمر عالم اسلامی کے بھی ارکان ہیں۔

Add new comment