افغانستان میں ۲۲ہلاک متعدد زخمی۔میڈیا

ٹی وی شیعہ [نیوز پینل]افغان صدارتی امیدوارکے گھر کے قریب ریجنل الیکشن کمشن کے دفتر پر طالبان کے خودکش حملے سے بینک میں دھماکے کےنتیجے میں حملہ آور سمیت 12افرادہلاک اور24زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایاکہ تین میں سے دو حملہ آور چندگھنٹوں کی لڑائی کے بعد مارے گئے جبکہ تیسراحملہ آور چارگھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوگیا،انہوں نے کہاکہ حملے کے وقت 70ملازمین دفترمیں موجودتھے،انہوں نے کہاکہ حملے میں دوپولیس اہلکار نصب شدہ دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنے ،ہلاک ہونے والوں میں صوبائی الیکشن کونسل کا امیدواراوردوالیکشن کمیشن کے اہلکار بھی مارے گئے۔صدارتی امیدوار اشرف غنی کا گھر بھی زد میں آگیا۔ کنڑ میں بینک میں خودکش دھماکہ سے 3 سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔

Add new comment