نواز حکومت سے پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملاہے۔امریکہ
ٹی وی شیعہ[انٹر نیشنل ڈیسک]امریکہ کے خصوصی نمائندہ جیمز ڈوبنز نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی زیر صدارت یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں نمایاں طور پر تیزی آئی ہے اور امریکہ آئندہ ماہ اقتصادی تعلقات کے حوالے سے مذاکرات کیلئے پاکستانی وزیرخزانہ اسحق ڈارکی میزبانی کرے گا۔ یہ بات انہوں نے۔ تقریب میں جیمز ڈوبنز اور رابن رافیل نے اوباما انتظامیہ کی نمائندگی کی، تقریب میں پینٹا گون دیگر امریکی اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت صحافیوں اور مابرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور امریکی سفارتکار ڈوبنز نے دونوں ممالک کے مابین تعاون پر مبنی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پاکستانی سفیر نے تقریب میں معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک اعتدال پسند، مستحکم اور امن پسند ملک ہے اوراقوام کی جمہوری کمیونٹی کا اہم رکن بن چکا ہے۔ انہوں نے پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستانی نژاد امریکیوں کی قیمتی شراکت کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات کیلئے ایک پل کا کردار ادا کیا اور نشیب وفراز کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوںگے۔ تقریب سے خطاب کے دوران خصوصی سفیر جیمز ڈوبنز نے یوم پاکستان کے حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما اور وزیرخارجہ جان کیری کا نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے اہم پارٹنر ہے اور افغانستان میں مفاہمتی عمل اور امن کے قیام کیلئے پاکستانی کردار قابل ستائش ہے۔
Add new comment