دعا کیوں قبول نہیں ہوتی؟

ایک شخص نے مولا علی علیہ السلام سے پوچھا :

مولا ! کیا وجہ ہے کہ ہم دعا مانگتے ہیں اور قبول نہیں ہوتی ؟؟

امام علیہ السلام نے اسے مفصل جواب دیا :

١- غور کرو کہ تمہارے شکم میں کوئی حرام رزق تو نہیں ، جو قبولیت _دعا میں رکاوٹ بن رہا ہو -

٢- کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ تم نے کسی بندہء مومن کو ناراض کر رکھا ہے اور پروردگار _عالم یہ چاہتا ہے کہ پہلے تم اس بندہء مومن کو راضی کرو پھر مجھہ سے اپنی حاجت طلب کرو -

٣- کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ تم نے کسی بندہء مومن کا حق روک رکھا ہے اور خداوند _عالم یہ چاہتا ہے کہ اس بندے کا حق ادا کرنے کے بعد مجھہ سے اپنے حق کا مطالبہ کرو -

٤- تم نے کوئی ایسا گناہ تو نہیں کیا ہے ، جو دعا کی قبولیت میں رکاوٹ بن رہا ہے-

{ خطبات_جناب _فاطمہ اور قرانی دعائیں ، علامہ رضی جعفر نقوی }

http://ur.shafaqna.com/all-news/religious-questions/item/23617-%DA%A9%DB...

Add new comment