کیا گداگر کی آمدن پر بھی خمس واجب ہے؟

وہ پیسہ جو کوئی شخص گدا کر کے کماتا ہے چاہے جھوٹ بول کر سہی اس پر خمس نہیں ہے چونکہ لوگ اسے ہدیہ کے طور پر دیتے ہیں اور ہدیے پر خمس نہیں ہوتا۔ اگر چہ اس شخص کا یہ کام بنفس نفیس غلط اور گناہ ہے اخلاقی لحاظ سے جھوٹ بولنا خود گناہ کبیرہ ہے لیکن یہ مال جو جھوٹ بول کر حاصل کیا ہے حلال ہے چونکہ لوگوں نے اسے ہدیہ دیا ہے اس کی مدد کی ہے اور وہ اسے اپنی اولاد پر خرچ کر سکتا ہے اور اولاد پر اس مال کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور اس سے خریدی ہوئی چیزیں بھی استعمال کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔ جھوٹ بولنے کا گناہ، بولنے والے کی گردن پر ہے جس کا اسے قیامت میں جواب دینا ہو گا لیکن اگر دنیا میں توبہ کر لے تو خدا بہترین بخشنے والا ہے معاف کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بشکریہ ابنا

Add new comment