کرم ایجنسی میں6سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 8 زخمی

ٹی وی شیعہ[نیٹ نیوز]پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں واقع قبائلی علاقے وسطی کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 6سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 8 دیگر زخمی  ہوگئے۔ پاکستان کےسیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ وسطی کرم ایجنسی کے علاقے میگئی میں پیش آیا جہاں سیکورٹی فورسز کا قافلہ اورکزئی سے کرم ایجنسی جارہا تھا۔ اس دوران قافلے کے راستے میں دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حملے میں 3 سیکورٹی اہل کار موقع پر ہی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے جبکہ تین سکورٹی اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔  ذرائع کے مطابق اس حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔ہلاک و زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسیز نے ایک ایسے خطرناک قاتل کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے کہ جس پر کم از کم سو افراد کے قتل کا الزام ہے۔ اپنی ‍ گرفتاری کے بعدجبار نامی اس قاتل نے قتل کی بہت سی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Add new comment