اسرائیل اور وہابی لبنان کے دشمن ہیں۔شیخ نعیم قاسم
ٹی وی شیعہ [نیوز ڈیسک]حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل اور وہابیوں کو عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے لئے بھی اسرائیل اور وہابی دو بڑے چیلنج ہیں۔ انھوں نے تحریک اصلاح اور وحدت کے سربراہ شیخ ماہر عبد الرزاق کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلامی مقاومت لبنان کے پائدار اصول میں شامل ہے لہذا اس کا وزارتی بیانیہ میں ذکر ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ملک کی طاقت اور قوت کا نام ہے جس نے اسرائیل جیسی غاصب صہیونی حکومت کو لبنان کی سرزمین سے نکال دیا، انھوں نے کہا کہ لبنان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اسرائیلی ایجنٹ ہیں اور لبنان کو اس وقت دو بڑے چیلنجوں وہابی دہشت گردوں اور اسرائیل کی عداوت کا سامنا ہے ۔
Add new comment