بارہ اماموں کے نام

بارہ اماموں کے اسمائے گرامی
۱۴۔ شیعوں کا جعفری فرقہ یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ ائمہ اثنا عشر( بارہ اماموں) سے مراد حضرت علی ابن ابیطالب(ع) جو رسول (ص)کے چچا زاد بھائی اور آپ کی بیٹی فاطمہ زہرا(ع) کے شوہر ہیں۔
اور حسن (ع)اور حسین (ع)ہیں ( جو علی (ع) و فاطمہ(ص) کے بیٹے اورسبط رسول اسلام(ص) ہیں)
زین العابدین علی بن الحسین (ع) (السجاد)۔
ان کے بعد :
امام محمد بن علی(ع) ( الباقر)
امام جعفربن (ع)محمد (الصادق)
امام موسی بن جعفر(ع)(الکاظم)
امام علی بن موسی(ع)(الرضا)
امام محمدبن علی(ع) (الجواد التقی)
امام علی بن محمد(ع) (الہادی)
امام حسن بن علی(ع) ( العسکری)
امام م ح م د بن الحسن(ع) ( المہدی الموعود المنتظر) ہیں۔
یھی وہ اہل بیت(ع) ہیں جنہیں رسول خدا (ص) نے بحکم خدا، امت اسلام کاقائد قرار دیا،کیونکہ یہ حضرات تمام خطا‎‎ؤں اور گناہوں سے پاک اور معصوم ہیں ، یہی حضرات اپنے جدکے وسیع علم کے وارث ہیں، ان کی مودت اورپیروی کا حکم دیا گیاہے ، جیساکہ خدا نے ارشاد فرمایا :

<قُلْ لَااَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْراًاِلَّاالْمَوَدَّةَ فیِ الْقُرْبَی>[5]
”اے رسول !آپ کہہ دیجیے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نہیں چاہتا علاوہ اس کے کہ میرے اقربا سے محبت کرو “۔
< یٰااَیُّہَاالَّذِیْنَ آمَنُوْااتَّقُوْااللهَ وَکُوْنُوْامَعَ الصَّادِقِیْنَ>[6]
”اے ایماندارو! تقوی اختیار کروا ور سچوں کے ساتھ ہوجاوٴ “۔
(دیکھیے : کتب حدیث و تفسیر، اور فضائل میں فریقین کے نزدیک جو صحیح اوردوسری کتابیں ہیں)

Add new comment