عراق میں کم از کم31 افراد جاں بحق۔میڈیا
ٹی وی شیعہ [نیوز پینل]رپورٹ کے مطابق بغداد کے سیکیورٹی و میڈیکل ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صدر سٹی میں ایک موٹر سائیکل میں نصب بم دہماکے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اس درمیان لبنان کے المیادین نیوز ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں بغداد کے شمال میں المشاہدہ کے علاقے میں ایک خودکش کاروائی میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہےکہ اس سے قبل عراق کی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ عراق کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے دن ہونے والے پر تشدد واقعات میں 24 افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوئے ہیں۔ عراق کی پولیس نے اس ملک کے مغربی صوبے الانبار میں گیارہ دھشتگردوں کی ہلاکت کی بھی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر غیرملکی دھشتگرد ہیں۔ اس درمیان عراق کی حکومت نے تاکید کی ہے کہ وہ دھشتگردوں کو مکمل طور پر نابود کریگی۔
بشکریہ:شیعت نیوز
Add new comment