شام کے خلاف جنگ میں پاکستان بھی کود پڑا۔میڈیا

 

ٹی وی شیعہ[نیوز ڈیسک]ریڈیو تہران کی پشتو سرویس کے نامہ نگار جاوید رشید نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ کے مرکز کراچی سے ایک C 130 طیارے کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سمجھوتے کے دائرے میں طیارہ و توپ شکن میزائیلوں اور چند قسم کے ریڈاروں کی کھیپ آج اردن منتقل کردی گئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ ایک سمجھوتے کی بنیاد پر کہ جس پر اسلام آباد و ریاض نے دستخط کیئے ہیں ۔پاکستان کے وہ تین ہزار ریٹائرڈ فوجی کہ جو 2010 میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں ، پانچ مارچ کو شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کے خلاف جاری جنگ میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔

یہ ایسی صورت حال میں ہے پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان "تسنیم اسلم" اور اس کے وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر "سرتاج عزیز" نے اس قسم کی رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

Add new comment