بیس ہزار دہشت گرد کویت منتقل ہورہے ہیں۔میڈیا
ٹی وی شیعہ [نیٹ نیوز]النشرہ لبنان کی رپورٹ کے مطابق کویت کی پارلیمنٹ کے رکن صالح عاشور نے کہا ہے کہ شام میں وہابی دہشتگردوں کو پے درپئے شکستیں ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں غیر شامی دہشتگردوں کو شام چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا بیس ہزار وہابی دہشتگرد جو شام میں لڑرہے ہیں اور جن کا تعلق خلیج فارس کے عرب ملکوں سے ہے، کویت منتقل کئے جارہے ہیں جس سے کویت میں نہایت شدید سکیوریٹی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ صالح عاشور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہابی دہشتگردوں کو شام سے کویت آنے سے روکے ورنہ اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی غفلت اور کوتاہی سے کویت، المناک صورتحال میں گرفتار ہوسکتا ہے۔ ادھر کویت کے اخبار السیاسۃ نے کویت میں وہابی گروہوں کے کیمپوں اور اڈوں کے بارے میں جامع رپورٹ تیار کرکے عدالت کو پیش کی ہے۔ اس اخبار کے مطابق کویت کی کھلی فضا اور شہری آزادیوں کی وجہ سے کویت، دہشتگردوں کےلئے پرامن پناہ گاہ بن چکا ہے۔
Add new comment