حسینی صحیفہ کاملہ۔امام حسین ع کی دعاوں کا مجموعہ

حسینی صحیفہ کاملہ۔امام حسین ع کی دعاوں کا مجموعہ

 

سید اکمل حسین لندن

میرزا محمد جواد شبیر کی گزشتہ برس تین کتب اور امسال کے شروع میں ایک کتاب منظر عام پر آئی ہے یہ کتب مولانا سے براہ راست لندن میں حاصل کی جا سکتی ہیں .ان کتب کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ یہ چاروں کتب اسلامی کتابوں میں ایک منفرد اضافے کا باعث ہیں اور ان میں تحقیق جس عرق ریزی سے کی گئی ہے مصنف اس کے لئے لائق تحسین و سلام ہیں اور ان کی یہ کاوش مومنین کے مطالعے میں اٖضافے کا پاعث ہو گی اور جس عوامل کو اس کتب میں موضع بنایا گیا ہے ایک قاری کے لئے منفرد ہے زبان کی چاشنی اور دیگر لوازمات کا جس محتاط انداز اختیار کیا گیا ہے یہ مولانا کی انتھک محنت کا ثمر ہے ۔۔۔۔۔۔قاری اس کتب کو پڑھنے کے بعد ہی اس امر کا اندازہ کر سکتا ہے کہ مصنف نے کس درجہ تک اس کی تحریر کے ساتھ انصاف کیا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ کا مصنف کے مطالعے اور علمی اور تحقیقی تجربات کا پتہ چلتا ہے ۔۔۔۔۔ ان کتب کے لنک کو درج ذیل لنک کے لئے مطالعہ کے لئے استمعال میں لایا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۱۔حسینی صحیفہ کاملہ
امام حسین علیہ السلام کی ۹۶ دعاوں اور بدعاوں پر مشتمل ایک نایاب ذخیرہ
اس کتاب میں مندرجہ ذیل عنوانات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے:
دعاء اور اس کی اہمیت، دعاء کے فائدے، دعاء مانگنے کے آداب، دعاء کی قبولیت کے شرائط
دعاء کے قبول نہ ہونے کے عوامل، دعاء کرنے کا انداز و طریقہ، قرآنی دعائیں
دعاء کی اقسام
پہلی فصل، امام حسین علیہ السلام کی وہ دعائیں جن میں آپ نے اللہ تعالٰی سےراز و نیاز کی
دوسری فصل، امام حسین علیہ السلام کی اپنے چاہنے والوں اور شیعوں کے حق میں دعائیں
تیسری فصل، امام حسین علیہ السلام کی بد دعائیں
۔۲۔تجلیاتِ حسین۔ع۔
اس کتاب میں مندرجہ ذیل عنوانات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے:
امام حسین علیہ السلام قرآن مجید کی روشنی میں
امام حسین علیہ السلام احادیث کی روشنی میں
سیرت امام حسین علیہ السلام از ولادت تا شہادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حصہ اول و دوم
نسل ابوطالب علیہ السلام سے کربلاء کے ۷۲ شہید حصہ اول تا حصہ سوم
کربلا میں حاضر ہونے والی بی بیاں اور ان کی قربانی و ایثار حصہ اول تا حصہ سوم
شہادت امام حسین علیہ السلام سے متعلق خواب اور ان کی تعبیریں
امام حسین علیہ السلام اور اسلامی شریعت حصہ اول تا حصہ چہارم
اردو ادب پر نقوش کربلا
اردو زبان کی تاریخ
اردو نظم و نثر پر امام حسین علیہ السلام کا اثر
بحور اور شعری اوزان
قرن ٩ ہجری سے قرن ١٢ ہجری تک قدیم دکنی سلام و مرثیے، اعراب گزاری اور قدیم الفاظ کے معانی کے ساتھ
انقلاب حسینی ۔ع۔ کے سیاسی عوامل
امام حسین علیہ السلام قرآن مجید کی روشنی میں
دین اور سیاست کا تعلق
خارجی ، داخلی، اقتصادی، قضائی ،میڈیائی سیاست اور ان کے ارکان
خارجی ، داخلی، اقتصادی، قضائی ،میڈیائی سیاست میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا کردار
حضور ۔ع۔ کے بعد آنے والی خلافتوں میں روش حکومت کا مختصر تجزیہ
کس طرح بعد از رسول ۔ص۔ روشِ سیاست تبدیل ہوئی کہ جس کے نتیجہ میں امام حسین علیہ السلام نے قیام فرمایا
الحمد للہ یہ تینوں کتب قارئین کے لئے درج ذیل لنکز پر آن لائن دستیاب ہیں، جو پاکستان ادارہ منہاج الحسین کے توسط زیور طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں، تجلیاتِ حسین کی طبع دوم اور حسینی صحیفہ کاملہ کی اشاعتِ اول کا عمل سلمان بک سنٹر کے توسط حیدر آباد دکن میں انجام پایا ہے اور آخر الذکر دونوں کتب ہندوستانی قارئین کے لئے حیدرآباد دکن میں دستیاب ہیں کہ جن کا مطالعہ مندرجہ ذیل آن لائن لنک پر بھی کیا جا سکتا ہے:
http://archive.org/details/HUSAINI-SAHIFA-E-KAAMELAH
https://archive.org/details/Tajalliyaat-e-husain
https://archive.org/details/UrduAdabParNuqoosh-e-karbala_118
https://archive.org/details/Enqelaab-e-husainiKeSiasiAwaamil

بشکریہ:::::::::::::::::::::::عالمی اخبار ::::::::::::::

Add new comment