اسرائیلی جاسوس کو 15 سال قید کی سزاء
فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کی ایک فوجی عدالت نے پیر کے روز صہیونی دشمن کے خفیہ اداروں کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک قومی مجرم کو پندرہ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ جوڈیشن حکام کے ذرائع نے بتایا کہ مجرم [م، س]کو الزام ثابت ہونے کے بعد قید کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سزا پانے والے جاسوس کو چند سال پیشتر غزہ کی پٹی سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے قبضے سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک فہرست بھی برامد ہوئی تھی اس کےعلاوہ اس کے صہیونی خفیہ اداروں کے ساتھ روابطہ کا بھی ٹھوس ثبوت ملا تھا۔
خیال رہے کہ فلسطینی وزارت داخلہ کے زیراہتمام اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والوں کے لیے باب التوبہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جو افراد توبہ تائب ہوتے ہیں انہیں معاف کر دیا جاتا ہے۔ وزارت داخلہ نے کئی افراد کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہیں جلد ازجلد خود کو حکام کے حوالے کرنے کو کہا گیا ہے مگر وہ تاحال مفرور ہیں۔
بشکریہ::::::::::::::::مرکز اطلاعات فلسطین::::::::::::::::
Add new comment