پشاور میں پاک ہوٹل میں خودکش دھماکہ

 

ٹی وی شیعہ [نیوز ڈیسک]گذشتہ روز پشاور کے کوچہ رسالدار میں پاک ہوٹل میں خودکش دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 9 اہل تشیع شہید اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پاراچنار سے ہے۔ زخمیوں میں 6 خواتین اور 3 بچے شامل ہے۔ زخمیوں کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ کئی زخمیوں کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد پشاور کوچہ رسالدار کے مناظر دلسوز ہیں اور اس سے ملحقہ مارکیٹیں آج بند ہیں، چونکہ شہداء اور زخمیوں کا تعلق پاراچنار سے ہے۔ اسلئے پاراچنار کی فضا بھی سوگوار ہے اور تمام پاراچنار بازار بند کر دیا گیا ہے۔ شہداء کے لواحقین مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں اپنے پیاروں کے جنازوں سے ملاقات کرنے کے لئے صبح سے منتظر تھے۔ جب 9 شہداء کے جنازے مرکزی امام بارگاہ پہنچے تو شہداء کے غم زدہ لواحقین نے ماتم شروع کر دیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کر دیئے گئے۔ لواحقین کی اشکبار آنکھوں کے سامنے شہداء کو دفن کر دیا گیا۔

Add new comment