امام خمینی ؒ رہبر معظم حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای مدظلہ العالی کی نگاہ میں

 


یہ تصویر ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلیک کریں

عصر حاضر کی شہرہ ٴ آفاق اور نامور شخصیت یعنی امام روح اللہ خمینیؒ ایک متقی دانشور، پرہیزگار، صاحب بصیرت،دانا سیاست مدار، شجاع عارف ، عادل فرمانروااور فداکار مجاہد تھے ۔ آپ فقیہ، اصولی،فلسفی، عارف،معلم اخلاق ، ادیب اور شاعر تھے ۔

جس کام کو انجام دینے کے لئے وہ کھڑے ہوئے اور اس کواپنے ایمان، توکل اور تدبیر کے ذریعہ حاصل کیا ، وہ کام نہایت بڑا تعجب خیزاور ناممکن سا تھا۔ ان کی نورانی اور ممتاز شخصیت ان کی سیاسی زندگی کے تمام ادوار میں درخشاں اور منحصر بہ فرد تھی .

امام خمینی (قدس سرہ) کی شخصیت اس قدر بزرگ تھی کہ انبیاء ، اولیاء اور معصومین (علیہم السلام) کے علاوہ دنیا او رتاریخ کے رہبروں میں کسی کو ان تمام پہلوؤں کے ساتھ تصور کرنا بہت مشکل ہے .

ہمارے بزرگوار امام امت نے گذشتہ ڈیڑھ صدی میں اسلام کا سیاسی نظریہ پیش کرکے اسلام کے دشمنوں کی تمام سیاسی اور ثقافتی کوششوں کو باطل کردیا ، اسلام کے دشمنوں کی کوشش تھی کہ اسلام کو دنیا اور معاشرہ کے صفحہ ہستی سے نابود کردیں

Add new comment