مولانانذیر حسین عمرانی پر راولپنڈی میں قاتلانہ حملہ
ٹی وی شیعہ[میڈیا ڈیسک]مولانانذیر حسین عمرانی راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نذیر حسین عمرانی کا آپریشن جاری ہے اور اس وقت ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ نذیر حسین عمرانی حشمت علی سکول میں بطور ٹیچر کے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے فائرنگ کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
Add new comment