سعودی عرب کے دارالحکومت کو نشانہ بنائیں گے۔ عراقی محب وطن
ٹی وی شیعہ[نیوز نیٹ] مشرق وسطٰی میں جاری صورتحال اور سعودی عرب کیجانب سے عراق اور شام میں نہ رکنے والی دہشت گردوں کی پشت پناہی کیوجہ سے کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں عراق سے تعلق رکھنے والے محب وطن عراقی مسلح گروہ نے سعودی عرب کو یہ دھمکی دی ہے کہ امریکہ نواز سعودی حکمران عالم عرب میں تباہی کے ذمہ دار دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور امداد سے باز نہ آئے تو وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عصائب اہل حق نامی گروپ کے سیکرٹری جنرل قیس الخازلی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی حکومت القاعدہ اور القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کی سرپرستی کو ترک نہیں کرے گی تو ایسا وار کریں گے کہ انہیں سنبھلنا مشکل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے سعودی حکمرانوں کو خطے میں بدامنی پیدا کرنے اور دوسرے ممالک میں مداخلت کرنے کی بجائے اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حزب اللہ لبنان کیطرف سے بھی یہ موقف بیان کیا گیا تھا کہ بعض عرب ممالک عراق اور شام میں حالات کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بھی ذمہ دار ہیں۔
مشرق وسطٰی میں جاری صورتحال اور سعودی عرب کیجانب سے عراق اور شام میں نہ رکنے والی دہشت گردوں کی پشت پناہی کیوجہ سے کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں عراق سے تعلق رکھنے والے محب وطن مسلح گروہوں نے سعودی عرب کو یہ دھمکی دی ہے کہ امریکہ نواز سعودی حکمران عالم عرب میں تباہی کے ذمہ دار دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور امداد سے باز نہ آئے تو وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عصائب اہل حق نامی گروپ کے سیکرٹری جنرل قیس الخازلی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی حکومت القاعدہ اور القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کی سرپرستی کو ترک نہیں کرے گی تو ایسا وار کریں گے کہ انہیں سنبھلنا مشکل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے سعودی حکمرانوں کو خطے میں بدامنی پیدا کرنے اور دوسرے ممالک میں مداخلت کرنے کی بجائے اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حزب اللہ لبنان کیطرف سے بھی یہ موقف بیان کیا گیا تھا کہ بعض عرب ممالک عراق اور شام میں حالات کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بھی ذمہ دار ہیں۔
Add new comment