جمعیت علماء اسلام (س) اور (ف) کے درمیان اختلافات.ٹی وی شیعہ رپورٹ
ٹی وی شیعہ[میڈیا ڈیسک] عمران خان کے اس بیان کے بعد کہ مولانا فضل الرحمن سے کوئی امید نہیں اس لئے سمیع الحق کو ہی موقع دیا جائے، جمعیت علماء اسلام (س) اور (ف) کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں ۔حکومت کی طرف سے طالبان کیساتھ مذاکرات کا ٹاسک مولانا سمیع الحق کو دینے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیاہے۔ ذرائع سے گفتگو میں جے یو آئی (س) کے ترجمان مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ یہ وزیراعظم سے پوچھنا چاہیئے کہ اتحادی ہونے کے باوجود 6 ماہ سے زائد عرصہ میں مولانا فضل الرحمن کو ٹاسک کیوں نہیں دیا؟ مولانا سمیع الحق کا کوئی قصور نہیں، ان پر تنقید نہ کی جائے۔
ترجمان کے مطابق فضل الرحمن کا کردار خود طالبان کے ہاں متنازعہ ہے جبکہ سمیع الحق متنازع نہیں۔ دوسری طرف جے یو آئی (ف) کے ترجمان مولانا امجد خان نے کہا کہ مذاکرات کی بنیاد مولانا فضل الرحمن نے قبائلی جرگہ سے رکھی اور اب بھی حقیقی کردار وہی ادا کرینگے۔ ادھر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ عمران خان کا بیان سیاسی رنجش اور شخصی مخالفت ہے، مذاکرات کی کامیابی کا انحصار صرف ریاست پر ہے، مولانا سمیع الحق یا مولانا فضل الرحمن پر نہیں۔
Add new comment