افغانستان، ایک طالبان کمانڈر کی ہلاکت

 افغانستان، ایک طالبان کمانڈر کی ہلاکت

 افغانستان، ایک طالبان کمانڈر کی ہلاکتءاللهءمحمدءعلیءاسلامءدینءTVshiaءشیعهءمنجیءقرآنءخداء

شمالی افغانستان میں طالبان گروہ کے افراد اور مقامی لوگوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں طالبان گروہ کا ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ یہ جھڑپیں شمالی افغانستان کے صوبے بغلان میں ہوئیں جہاں بورکہ کے ایک مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں طالبان گروہ کا ایک کمانڈر عبد اللہ ہلاک ہوگيا جبکہ ایک مقامی شہری زخمی ہوا ہے۔ اس عہدیدار کے مطابق فریقین کے درمیان یہ جھڑپیں اس وقت شرو‏ع ہوئیں جب طالبان گروہ کے افراد نے بورکہ کے علاقے کے سیکیورٹی حکام پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس عہدیدار نے یہ بھی دعوی کیا کہ طالبان گروہ کا ہلاک ہونے والا کمانڈر، صوبے قندوز میں دہی ترقی کے سربراہ انجینیر شفیق اللہ کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔
ادھر صوبے بغلان کے آئی جی پولیس امین اللہ امرخیل نے کوتل شیخ جلال کے علاقے میں ہتھیاروں کے ایک بڑے ذخیرے کا انکشاف کئے جانے کا دعوی کیا ہے جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

irib.ir

Add new comment