شیخ سلمان کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں.سرکاری وکیل

ٹی وی شیعہ ( انٹرنیشنل ویب ڈیسک)پریس ٹی وی کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے سنیچر کو کہا کہ الوفاق پارٹی کے سربراہ کو تحقیقات کے بعد رہا کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے کہا اپوزیشن کے رہنما شیخ علی سلمان کو جمعے کے خطبے میں دیئے بیان کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سرکاری وکیل نے الگ سے جاری بیان میں کہا کہ شیخ سلمان کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس سے پہلے شیخ سلمان کی گرفتاری کی خبر عام ہوتے ہی ان کی رہائی کے مطالبے کو لیکر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ بحرین میں سیکڑوں افراد کو پر امن مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے اور بہت سے ڈاکٹروں اور نرسوں کو صرف اس لئے جیل میں ڈال دیا گیا کہ انہوں نے پولیس کی بربریت کا شکار زخمیوں کا علاج کیا تھا۔

Add new comment