ہم مناظرے کے لئے تیار ہیں۔آغا راحت حسینی
ٹی وی شیعہ(ویب پینل)گلگت بلتستان کے نامور عالم دین اور امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت نے خطبہ جمعہ میں اعلان کیا ہے کہ وہ 3 جنوری بروز جمعہ کو گھڑی باغ گلگت میں تکفیریوں کیساتھ میڈیا کی موجودگی میں مناظرے کیلئے تیار ہیں اور تکفیریوں کو ایک مرتبہ پھر چیلنج کیا ہے کہ وہ مکتب تشیع کیخلاف بےبنیاد کفر کے فتوے لگانے کی بجائے اپنے اکابرین سمیت آئیں اور ہمارے ساتھ مناظرہ کر لیں، تاکہ حق و باطل کا فرق واضح ہو جائے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ آغا راحت الحسینی کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں کالعدم تکفیری جماعت کی نام نہاد کانفرنس میں کھلے عام مکتب تشیع کے مقدسات کی توہین اور تکفیر کی گئی اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں مگر ان شرپسندوں کیخلاف ابتک کوئی قانونی کارروائی نہ ہونا قابل افسوس ہے۔
Add new comment