زائرین کربلا کسی سے مشکوک اشیا نہ لیں۔آپریشن کمانڈ ربغداد

ٹی وی شیعہ ( میڈیا پینل) بغداد کے آپریشن کمانڈر سعد معن نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کی جدید روش کے مطابق کتاب کی شکل میں رکھا ہوا بم لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کتاب کے علاوہ کولڈ ڈرنک اور برتن کو بھی بم کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں لہذا زائرین کو چاہئے کہ وہ کسی سے ایسی مشکوک اشیاء لینے سےگریز کریں۔ سعد معن نے مزید کہا 17 دسمبر سے 23 دسمبر تک زائرین کے راستوں سے موٹرسائیکل اور دیگر گاڑیوں کا عبور ممنوع ہے۔ انہوں نے زائرین سے مطالبہ کیا کہ ہر قسم کی مشکوک حرکات سیکورٹی فورسز کو اطلاع دیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی کوشش کریں۔
---------------
بشکریہ ::::::::::::::::::: شفقنا اردو:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

Add new comment