پاکستان میں چہلم کے موقع پر حالات خراب کرنے کے لئے سپاہ صحابہ سرگرمِ عمل

ٹی وی شیعہ ( میڈیا رپورٹ)رپورٹ کے مطابق سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی طرف سے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملکی امن عامہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس میں حکومتی سطح پر دہشت گردوں کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ چنیوٹ کے علاقے میں ایم پی اے الیاس چنیوٹی کی زیر نگرانی سپاہ صحابہ کے مقامی دہشت گردوں نے شہر بھر میں ہنگامی صورت حال پیدا کر دی ہے اور شادی ملنگ امام بارگاہ پر حملہ کردیا ہے۔ جس سے 5 مومنین زخمی ہو گئے ہیں۔ شہر بھر میں فائرنگ اور شیعہ مخالف نعرہ بازی جاری ہے۔

Add new comment