اسسٹنٹ ڈائریکٹرالطاف حسین کو سپاہِ یزید نے اغواکرنے کے بعد زبح کردیا
ٹی وی شیعہ(میڈیا پینل)رپورٹ کے مطابق 3 روز قبل اینٹی کرپشن میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر الطاف حسین پشاور سے مردان جاتے ہوئے اغوا کر لئے گئے تھے۔ ان کو مردان کے علاقے میں کل رات 1 بجے ذبح کر کے شہید کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر الطاف حسین پشاور سے مردان جاتے ہوئے اغوا کر لئے گئے تھے۔ان کا تعلق چاہ سید منور شاہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا اور پشاور میں انٹی کرپشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان سے طالبان کے اغوا کاروں نے شیعہ زمیندار کو بھی اغوا کیا تھا۔ جبکہ اس سے پہلے بھی طالبان کی طرف سے شیعہ مومنین کو اغوا برائے تاوان کے لئے اٹھا کر لے جاتے تھے اور رقم کے حصول کے بعد رہا کر دیتے تھے۔ لیکن اس بار طالبان نے الطاف حسین کو مردان کے علاقے سے اغوا کرنے کے صرف 3 دن بعد ذبح کر کے شہید کر دیا ہے۔ ان کے جسد خاکی کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق الطاف حسین کا سر گزشتہ روز سارالوئی کے علاقے سے ملا تھا جب کہ باقی جسم آج ملا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان اس وقت بھی طالبان سے مذاکرات کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز تر کر دی ہیں۔ جبکہ طالبان کی طرف سے دہشت گردی کے واقعات کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں ملی طالبان نہ کسی محب وطن شہری کو چھوڑتے ہیں اور نہ ہی پاک فوج کے افسران کو۔ لیکن سیاست دان اپنی حکومت کی بقا کے لئے پٹھو بنے ہوئے ہیں اور جس طرح سے دشمن چاہتا ہے اور کہتا ہے۔ پاکستانی حکمران کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت اس وقت بھی طالبان سے مذاکرات کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔
Add new comment