امریکہ جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے۔ایران
ٹی وی شیعہ (ویب نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن عباس عراقچی نے امریکہ کی نئي پابندیوں کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئي پابندیاں جینوا معاہدے کی برخلاف ہیں۔ عباس عراقچی نے ارنا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی حکومت نے پابندیوں کی فہرست میں بعض افراد اور کمپنیوں کے ناموں کا اضافہ کردیا ہے اور یہ نئي پابندیاں چوبیس نومبرکو جینوا میں ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی روح کے برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران حالات کا جائزہ لے رہا ہے اور مناسب جواب دے گا۔ واضح رہے امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعرات کو انیس افراد اور ایرانی و غیر ملکی کمپنیوں کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کئے ہیں۔ ادھر جینوا میں ایران کے ماہرین نے مذاکرات روک دئے ہیں اور مشورت کے لئے تہران آگئے ہیں۔ واضح رہے جینوا معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ ایران پر نئي پابندیاں نہیں لگائي جائيں گي۔
Add new comment