ایران کے ساتھ تعلقات شام کی صورت حال کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔حماس
ٹی وی شیعہ(نیوز ویب)فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر لئے ہیں۔ غزہ کی حکمراں فلسطینی جماعت حماس کے سینیئر راہنما محمود الزہار نے پریس کانفرنس میں کہا ''ایران کے ساتھ تعلقات شام کی صورت حال کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔ حماس شام سے باہر نکل آئی تھی، تاکہ اس کے بارے میں یہ نہ کہا جاسکے کہ وہ کسی پارٹی کی حمایت کر رہی ہے۔'' یاد رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل کی دمشق سے قطر منتقلی کے بعد یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھیں کہ حماس شامی باغیوں کی حمایت کر رہی ہے، جس کے بعد ایران نے مبینہ طور پر حماس کی مالی امداد معطل کر دی تھی، لیکن محمود الزہار نے تردید کی کہ حماس اور ایران کے تعلقات مکمل طور پر منقطع ہوگئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ''ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات منقطع نہیں ہوئے تھے اور ہم کسی اور عرب ملک سے بھی اپنے تعلقات نہیں توڑنا نہیں چاہتے بلکہ ان ممالک سے بھی نہیں جو ہمارے خلاف لڑ رہے ہیں۔''
بشکریہ:اسلام ٹائمز
Add new comment