تین روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا آغاز
ٹی وی شیعہ(نیٹ نیوز)لبنان میں تین روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس کا عنوان "فلسطینیوں کی فلسطین واپسی" ہے جبکہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں سرزمین انبیاء فلسطین سمیت پینتیس ممالک کے پچاس سے زائد مندوبین شریک ہوں گے اور مسئلہ فلسطین سے متعلق مستقبل میں منعقد ہونے والے عالمی سطح کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور فلسطین کی آزادی کے لئے ہونے والی جدوجہد پر گفت و شنید کریں گے۔ پاکستان سے فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما اور جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مظفر احمد ہاشمی کے ساتھ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی ترجمان صابر کربلائی موجود ہیں۔
Add new comment