ماہ صفر كي اہم مناسبتيں

۱/ صفر المظفر:اہل بیت علیھم السلام كے قافلے كو شہدائے كربلا كے مقدس سروں كے ساتھ شام لایا گیا اور ایك روایت كی بنیاد پر سن۳۷ہجری میں جنگ صفین كا آغاز بھی اسی دن ہوا تھا ۔
۲/صفر المظفر: امام سجاد علیہ السلام كے فرزند جناب زید كی شہادت واقع ہوئی ۔
۳/ صفر المظفر : ایك روایت كی بنیاد پر سن ۵۷ ہجری میں اسی دن امام محمد باقر علیہ السلام كی ولادت ہوئی ۔
۵/ صفر المظفر:جناب رقیہ بنت الحسین علیھا السلام كی شہادت سن ۶۱ ہجری میں ہوئی۔
۷/ صفر المظفر:سن ۱۲۸ ہجری میں امام موسیٰ كاظم علیہ السلام كی ولادت ہوئی اور بحارالانوار كی روایت كے مطابق اسی دن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام كی شہادت واقع ہوئی ،نیز بزرگ عالم و عارف حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ مرعشی نجفی رضوان اللہ علیہ كی وفات بھی اسی دن ہوئی ۔
۸/صفر المظفر:حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سن ۳۵ ہجری وفات پائی ۔
۹/صفر المظفر: جناب عمار كی شہادت كا دن ہے جنہیں جنگ صفین میں باغی فرقہ(لشكر معاویہ) نے شہید كیا اور سن ۳۸ ہجری میں اسی دن جنگ نہروان كا آغاز ہوا ۔
۱۲/صفر المظفر: جناب موسیٰ علیہ السلام كے بھائی جناب ہارون علیہ السلام كی وفات واقع ہوئی ۔
۱۳/ صفر المظفر: جنگ صفین كے موقع پر عمرو عاص كے مكر و حیلے میں آكر مسلمانوں نے حكمین كا انتخاب كیا ۔
۱۴/صفرالمظفر: عمرو عاص ملعون كے ہاتھوں جناب محمد (رضی اللہ عنہ)بن ابی بكر كی شہادت ۔
۱۸/ صفر المظفر:جناب اویس قرنی كی شہادت واقع ہوئی
۲۰/صفر المظفر:شہدائے كربلا كا چہلم
۲۳/صفر المظفر:جناب صالح (ع) كی قوم نے آپ كے ناقے كو ذبح كرڈالا ۔اسی دن جناب یونس علیہ السلام كو مچھلی نگل گئی ۔
۲۴/صفر المظفر:اس دن پیغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كا مرض شدید ہوا ۔
۲۵/صفر المظفر:پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصیت لكھنے كے لئے دوات و قلم طلب كیا اور عمر نے مخالفت كی ۔
۲۶/صفر المظفر:پیغمبر نے اسامہ كو لشكر تیار كرنے اور مسلمانوں كو لشكر میں شامل ہونے كا حكم دیا، اسی دن اموی حكومت كا خاتمہ ہوا ۔
۲۸/صفر المظفر:دوشنبہ سن۱۱ ہجری میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی وفات اور سن ۵۰ ہجری میں امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام كی دردناك شہادت واقع ہوئی ۔
۳۰/صفر المظفر:ایك روایت كے مطابق سن ۲۰۲ ہجری میں امام رضا علیہ السلام كی شہادت واقع ہوئی ۔

بشکریہ:۔http://www.saafi.net/az/node/1872

Add new comment