علمائے دین اور عمائدین ملت سے حسین ابن علی کا خطاب
۔ بسْمِ ا للهِ الرّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
علمائے دین اور عمائدین ملت سے حسین ابن علی کا خطاب
(امام حسین کا معروف خطبہ منیٰ اور اس کی تشریح وتوضیح )
تالیف
محمد صادق نجمی
ترجمہ
علی مرتضی زیدی
عرض ناشر
شریعت کی بالا دستی ، دین کو تحریف (deviation) اور بدعتوں سے محفوظ رکھنا، اسلامی معاشرے میں احکام الہی کی ترویج و نفاذ اور معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام، ائمہ معصومین کی جد و جہد میں سر فہرست مقام پر رہے ہیں۔ تاریخ ائمہ پر نظر رکھنے والا، اور ائمہ کے اقوال و فرامین کا مطالعہ کرنے والا ہر فرد اس حقیقت سے آشنا ہے۔
امام حسین کا معروف خطبہ ء منیٰ، آنجناب کی زبانی ائمہ کے انہیں مقاصد کا اظہار ہے جنہیں ہم نے مندرجہ بالا سطور میں بیان کیا ہے۔
اس خطاب میں امام کے براہ راست مخاطب اور سامعین وہ چیدہ چیدہ اصحاب رسول، تابعین اور امت کے سرکردہ افراد تھے جن کا تعلق اس وقت کی مملکت اسلامی کے مختلف گوشوں سے تھا اور جنہیں آپ نے اس اجتماع میں خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔
امام نے شرکائے اجتماع کو اسلامی سیاست میں در آنے والے بگاڑ، اس کے نتیجے میں دین میں پیدا ہونے والی بدعتوں، شریعت کی بے توقیری اور مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی جانب متوجہ کیا، اور اس سلسلے میں انہیں ان کی غفلت و کوتاہی سے آگاہ کیا اور انہیں ان کا فریضہ یاد دلایا۔
یوں توامام کے اس خطاب کو چودہ سو سال گزر چکے ہیں، لیکن اس کا مطالعہ کرتے
ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ امام ۵۸ھ میں میدان منیٰ میں کھڑے ہوئے آج کے مسلمانوں سے مخاطب ہیں،آپ کی نگاہوں کے سامنے آج کے اسلامی معاشروں کے سیاسی اور سماجی حالات ہیں اور آپ آج ہی کی زبان میں ، آج ہی کی اصطلاحات کے ذریعے انہیں اسلامی معاشروں کی ابتر صورتحال اور اسلام و مسلمین کی موجودہ پستی و انحطاط کے اسباب و وجوہات سے آگاہ کر رہے ہیں، اس سے نجات کی راہیں سجھا رہے ہیں اور انہیں ان کے فریضے کی ادائیگی پر ابھار رہے ہیں۔ اس خطاب کی اشاعت کے محرکات میں سے ایک محرک ہمارا یہی احساس ہے امید ہے اسے پڑھنے والے بھی یہی محسوس کریں گے اور دین کی سربلندی اور امت کو زبوں حالی اور پستی سے نکالنے کے لئے امام کے فرمودات کی روشنی میں اپنے کردار کی ادائیگی کا عزم لے کر اٹھیں گے۔
آپ کے ہاتھوں میں موجود کتاب، اس خطاب کی اسناد، اس کے پس منظر، اس کے ترجمے، اس کے اہم الفاظ کی تشریح اور اس میں پیش نظر رکھے جانے والے نمایاں نکات کی وضاحت پر مشتمل ہے، جسے ایران کے ممتاز عالم دین جناب محمد صادق نجمی نے تالیف کیا ہے۔
ہم جناب حجت الاسلام سید علی مرتضی زیدی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے اس کتاب کے ترجمے کے لئے وقت نکالا۔ کتاب کے آخری صفحات کی بیشتر گفتگو ایرانی انقلاب اور وہاں کے داخلی حالات کی مناسبت سے تھی لہذا فاضل مترجم نے ان صفحات کی تلخیص کرتے ہوئے امام کے خطبے کے آفاقی پیغام کو اجاگر کیا ہے، اس سلسلے میں بھی ہم ان کے مشکور ہیں۔ ان مومن بھائی کا شکریہ ادا کرنا بھی ہم اپنے اوپر لازم سمجھتے ہیں جنہوں نے اس کتاب کی طباعت کے سلسلے میں ہم سے تعاون کیا اور دعا گو ہیں کہ بارالہا انہیں دنیا و آخرت میں سرخرو فرمائے۔ آخر میں قارئین سے درخواست ہے کہ وہ کتاب کے مطالعے کے بعد اپنی بے لاگ آراء اور تبصروں سے گریز نہ فرمائیں۔
سر زمین منیٰ میں امام حسین علیہ السلام کا خطاب
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ
اُنْشِدُکُمُ اللهَ اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ عَلِیَّ ابْنَ اَبی طٰالبٍ کٰانَ اَخٰا رَسُوْلِ اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - حِیْنَ اَخیٰ بَیْنَ اَصْحٰابِہِ فَاَخیٰ بَیْنَہُ وَ بَیْنَ نَفْسِہِ وَ قٰالَ : اَنْتَ أَخی وَ اَنٰا اَخُوْکَ فی الدُّنْیٰا وَ اْلآخِرَةِ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ قٰالَ : اُنْشِدُکُمُ اللهَ ھَلْ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْلَ اللٰہِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - اِشْتَریٰ مَوْضِعَ مَسْجِدِہِ وَ مَنٰازِلِہِ فَابْتَنٰاہُ ثَمَّ ابْتَنیٰ فِیہِ عَشَرَةَ مَنٰازِلَ تِسْعَةً لَہُ وَ جَعَلَ عٰاشِرَھٰا فِی وَسَطِھٰا ِلاَبِی ثُمَّ سَدَّ کُلَّ بٰابٍ شٰارِعٍ اِلَی الْمَسْجِدِ غَیْرَ بٰابِہِ فَتَکَلَّمَ فی ذٰلِکَ مَنْ تَکَلَّمَ فَقٰالَ : مٰا اَنٰا سَدَدَْتُ اَبْوٰابَکُمْ وَ فَتَحْتُ بٰابَہُ وَ لَکِنَّ اللهَ اَمَرَنی بِسَدِّ اَبْوابِکُمْ وَ فَتْحِ بٰابِہِ ثُمَّ نَھی النّٰاسَ اَنْ یَنٰاموْا فی الْمسْجِدِ غَیْرَہُ، وَ کٰانَ یُجْنِبُ فی الْمسْجِدِ وَ مَنْزِلہُ فی مَنْزِلِ رَسُوْلِ اللهِ-صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - فَوُلدَ لِرَسُوْلِ اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - وَ لَہُ
فیْہِ اوْلاٰدٌ ؟ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اَ فَتَعْلَمُوْنَ اَنّ عُمَرَ بْنَ الْخَطّٰابِ حَرِصَ عَلیٰ کُوَّةٍ قَدْرَ عَیْنِہِ یَدَعُھٰا فی مَنزِلِہِ اِلیٰ الْمَسْجِدِ فَاَبیٰ عَلَیْہِ ثُمَّ خَطَبَ فَقٰالَ : اِنَّ اللٰہَ اَمَرَنِی اَنْ اَبْنِیَ مَسْجِداً طٰاھِراً لاَ یُسْکِنُہُ غَیْری وَ غَیْرُ اَخِیْ وَ بَنِیْہِ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اُنْشِدُکُمُ اللهَ اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْل اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - نَصَبَہُ یَوْمَ غَدِیْرِ خُمٍّ فَنٰادیٰ لَہُ بِالْوِلاٰیَةِ وَ قٰالَ : لِیُبَلِّغِ الشّٰاھِدُ الْغٰایِبَ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اُنْشِدُکُمُ اللهَ اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْل اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - قٰالَ لَہُ فی غَزْوَةِ تَبُوْکَ اَنْتَ مِنِّی بِمَنْزِلَةِ ھٰارُوْنَ مِنْ مُوْسٰی وَ اَنْتَ وَلِیُّ کُلِّ مُوْمِنٍ بَعْدِی قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اُنْشِدُکُمُ اللهَ اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - حِیْنَ دَعٰا النَّصٰارٰی مِنْ اَھْلِ نَجْرٰانَ اِلٰی الْمُبٰاھَلَةِ لَمْ یَأتِ اِلاَّ بِہِ وَ بِصٰاحِبَتِہِ وَ ابْنَیْہِ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اُنْشِدُکُمُ اللهَ اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّہُ دَفَعَ اِلَیْہِ اللِّوٰاءَ یَوْمَ خَیْبَرَ ثُمَّ قٰالَ : لأَدْفَعَہُ اِلیٰ رَجُلٍ یُحِبُّہُ اللهُ وَ رَسُوْلُہُ وَ یُحِبُُّ اللهَ وَ رَسُوْلَہُ کَرّٰارٌ غَیْرُ فَرّٰارٍ یَفْتَحُھا اللهُ عَلیٰ یَدَیْہِ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ بَعَثَہُ بِبَرٰائَةٍ وَ قٰالَ : لاٰ یَبْلُغُ عَنِیّ اِلاّٰ انٰا اَوْ رَجُلٌ مِنِّی قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْل اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - لَمْ تَنْزِلْ بِہِ شِدَّةٌ قَطُّ اِلاّٰ قَدَّمَہُ لَھٰا ثِقَةً بِہِ وَ اَنَّہُ لَمْ یَدْعُہُ بِاسْمِہِ قَطُّ اِلاٰ یَقُوْلُ یٰا اَخِیْ وَ ادْعُوْا لِیْ اَخِیْ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْل اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - قَضٰی بَیْنَہُ وَ بَیْنَ جَعْفَرٍ وَ زَیْدٍ فَقٰالَ : یٰا عَلِیُّ اَنْتَ مِنِّیْ وَ اَنٰا مِنْکَ وَ اَنْتَ وَلِیُّ کُلِِّ مُوْمِنٍ بَعْدِیْ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّہُ کٰانَتْ لَہُ مِنْ رَسُوْلِ اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - کُلَّ یَوْمٍ خَلْوَةٌ وَ کُلَّ لَیْلَةٍ دَخْلَةٌ اِذا سَئَلَہُ اَعْطٰاہُ وَ اِذٰا سَکَتَ أَبْدٰاہُ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - فَضَّلَہُ عَلیٰ جَعْفَرٍ وَ حَمْزَةٍ حِیْنَ قٰالَ : لِفٰاطِمَةَ - عَلَیْھٰا السَّلاٰمُ - زَوَّجْتُکِ خَیْرَ اَھْلَ بَیْتِیْ اَقْدَمَھُمْ سِلْماً وَ اَعْظَمُھُمْ حِلْماً وَ اَکْثَرُھُمْ عِلْماً قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - قٰالَ : اَنَا سَیِّدُ وُلْدِ بَنِیْ آدَمَ وَ اَخِیْ عَلِیٌّ سَیِّدُ الْعَرَبِ وَ فٰاطِمَةُ سَیِّدَةُ نِسآءِ اَھْلِ الْجَنَّةِ وَ الْحَسَنُ وَ الْحُسَیْنُ سَیِّدٰا شَبٰابِ اَھْلِ الْجَنَّةِ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
قٰالَ : اَ تَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ - صَلَّی اللٰہُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - اَمَرَہُ بِغُسْلِہِ وَ اَخْبَرَہُ اَنَّ جَبْرَئِیْلَ یُعِیْنُہُ عَلَیْہِ قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ قٰالَ : اَ تَعْلَمُوْنَ اَنّ رَسُوْلَ اللهِ - صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ - قٰالَ فِیْ آخِرِ خُطْبَةٍ خَطَبَھٰا اِنِّیْ تَرَکْتُ فِیْکُمُ الثِّقْلَیْنِ کِتٰابَ اللٰہِ وَ اَھْلَ بَیْتی فَتَمَسَّکُوْا بِھِمٰا لَنْ تَضِلُّوْا قٰالُوْا : اَللَّھُمَّ نَعَمْ
ثُمَّ نٰاشَدَھُمْ اَنَّھُمْ قَدْ سَمِعُوْہُ یَقُوْلُ مَنْ زَعَمَ اَنَّہُ یُحِبُّنِیْ وَ یُبْغِضُ عَلِیّاً فَقَدْ کَذِبَ لَیْسَ یُحِبُّنِی وَ یُبْغِضُ عَلِیّاً فَقٰالَ لَہُ قٰائِلٌ : یٰا رَسُوْلَ اللهِ وَ کَیْفَ ذٰلِکَ؟ قٰالَ : لاَِنَّہُ مِنِّیْ وَ اَنٰا مِنْہُ مَنْ اَحَبَّہُ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَ مَنْ اَحَبَّنِیْ فَقَدْ اَحَبَّ اللهَ وَ مَنْ اَبْغَضَہُ فَقَدْ اَبْغَضَنِیْ وَ مَنْ اَبْغَضَنِیْ فَقَدْ اَبْغَضَ اللهَ فَقٰالُوْا : اللَّھُمَّ نَعَمْ قَدْ سَمِعْنٰا …
اِعْتَبِرُوْا اَیُّھا النّٰاسُ بِمٰا وَعَظَ اللّٰہُ بِہِ اَوْلِیٰائَہُ مِنْ سُوْءِ ثَنٰائِہِ عَلیٰ الاَحْبٰارِ اِذْ یَقُوْلُ : لَوْلاٰ یَنْھٰاھُمُ الرّّبّٰانِیُّوْنَ وَ الاَحْبٰارُ عَنْ قَوْلِھِمُ الاِثْمَ وَ قٰالَ : لُعِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ بَنِی اِسْرٰائِیْلَ - اِلٰی قَوْلِہِ - لَبِئْسَ مٰا کٰانُوْا یَفْعَلُوْنَ وَ اِنَّمٰا عٰابَ اللهُ ذٰلِکَ عَلَیْھِم لاَنَّھُمْ کٰانُوْا یَرَونَ مِنَ الظَّلَمَةِ الَّذِیْنَ بَیْنَ اَظْھَرِھِمُ الْمُنْکَرَ وَ الْفَسٰادَ فَلاٰ یَنْھَوْنَھُمْ عَنْ ذٰلِکَ رَغْبَةً فیمٰا کٰانُوْا یَنٰالُوْنَ مِنْھُمْ وَ رَھْبَةً مِمّٰا یَحْذَرُوْنَ وَ اللهُ یَقُوْلُ : فَلاَ تَخْشَوُا النّٰاسَ وَ اخْشَوْنِ وَ قٰالَ : الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰاتُ بَعْضُھُمْ اَوْلِیآءُ بَعْضٍ یامُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ فَبَدَءَ اللهُ بِاْلأَمْرِ بِالْمَعْرُوْفِ وَ النَّھْیِ عَنِ الْمُنْکَرِ فَرِیضَةً مِنْہُ لِعِلْمِہِ بِاَنَّھٰا اِذٰا اُدِّیَتْ وَ اُقیْمَتْ اِسْتَقٰامَتِ الْفَرائِضُ کُلُّھٰا ھَیَّنُھٰا وَ صَعْبُھٰا وَ ذٰلِکَ أَنَّ اْلاَمْرَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ النَّھْیَ عَنِ الْمُنْکَرِ دُعٰاءٌ اِلیٰ اْلاِسْلاٰمِ مَعَ رَدِّ الْمَظٰالِمِ وَ مُخٰالَفَةِ الظّٰالِمِ وَ قِسْمَةِ الْفَیءِ وَ الْغَنٰائِمِ وَ اَخْذِ الصَّدَقٰاتِ مِنْ مَوٰاضِعِھٰا وَ وَضْعِھٰا فی حَقِّھٰا
ثُمَّ اَنْتُمْ أیَّتُھا الْعِصٰابَةُ عِصٰابَةٌ بِالْعِلْمِ مَشْھُوْرَةٌ وَ بِالْخَیْرِ مَذْکُوْرَةٌ وَ بِالنَّصِیْحَةِ مَعْرُوْفَةٌ وَ بِاللَّہِ فی اَنْفُسِ النّٰاسِ مَھٰابَةٌ یَھٰابُکُمُ الشَّرِیفُ وَ یُکْرِمُکُمُ الضَّعِیفُ وَ یُؤْثِرُکُمْ مَنْ لاٰ فَضْلَ لَکُمْ عَلَیْہِ وَ لاٰ یَدَ لَکُمْ عِنْدَہُ تُشَفِّعُوْنَ فی الْحَوٰائجِ اِذٰا امْتُنِعَتْ مِنْ طُلاّٰبِھٰا وَ تَمْشُوْنَ فی الطَّرِیْقِ بِھَیْبَةِ الْمُلُوْکِ وَ کَرٰامَةِ اْلاَ کٰابِرِ ، اَلَیْسَ کُلَّ ذٰلِکَ اِنَّمٰا نِلْتُمُوہُ بِمٰا یُرْجٰی عِنْدَکُمْ مِنَ الْقِیٰامِ بِحَقِّ اللّٰہِ وَ اِنْ کُنْتُمْ عَنْ اَکْثَرِ حَقِّہِ تُقَصِّرُوْنَ فَاسْتَخْفَفْتُمْ بِحَقِّ اْلاَئِمَّةِ فَاَمّٰا حَقَّ الضُّعَفٰاءِ فَضَیَّعْتُمْ وَ اَمّٰا حَقَّکُمْ بِزَعْمِکُمْ فَطَلَبْتُمْ فَلاٰ مٰالاً بَذَلْتُمُوْہُ وَ لاٰ نَفْساً خٰاطَرْتُمْ بِھٰا لِلَّذی خَلَقَھٰا وَ لاٰ عَشِیْرَةً عٰادَیْتُمُوْھٰا فی ذٰاتِ اللّٰہِ
اَنْتُمْ تَتَمَنَّوْنَ عَلیَ اللّٰہَ جَنَّتَہُ وَ مُجٰاوَرَةَ رُسُلِہِ وَ اَمٰاناً مَنْ عَذٰابِہِ لَقَدْ خَشِیْتُ عَلَیْکُمْ اَیُّھا الْمُتَمَنُّوْنَ عَلیَ اللّٰہِ اَنْ تَحِلَّ بِکُمْ نِقْمَةٌ مِنْ نَقِمٰاتِہِ لاَنَّکُمْ بَلَغْتُمْ مِنْ کَرٰامَةِ اللّٰہِ مَنْزِلَةً فُضِّلْتُمْ بِھٰا وَ مَنْ یُعْرَفُ بِاللّٰہِ لاٰ تُکْرِمُوْنَ وَ اَنْتُمْ بِاللّٰہِ فی عِبٰادِہِ تُکْرَمُوْنَ وَ قَد تَرَوْنَ عُھودَ اللّٰہِ مَنْقُوْضَةً فَلاٰ تَفْزَعُوْنَ وَ اَنْتُمْ لِبَعْضِ ذِمَمِ آبٰائِکُمْ تَفْزَعُوْنَ وَ ذِمَةُ رَسُوْلِ اللّٰہِ مَخْفُوْرَةٌ مَحْقُوْرَةٌ وَ الْعُمْیُ وَ الْبُکْمُ وَ الزَّمْنیٰ فی الْمَدائِنِ مُھْمَلَةٌ لاٰ تُرْحَمُوْنَ وَ لاٰ فی مَنْزِلَتِکُمْ تَعْمَلُوْنَ وَ لاٰ مَنْ عَمِلَ فیھٰا تُعِیْنُوْنَ
وَ بالاِدِّھٰانِ وَ الْمُصٰانَعَةِ عِنْدَ الظَّلَمَةِ تٰامَنُوْنَ کُلُّ ذٰلِکَ مِمّٰا اَمَرَکُمُ اللّٰہُ بِہِ مِنَ النَّھْیِ وَ التَّنٰاھی وَ اَنْتُمْ عَنْہُ غٰافِلُوْنَ وَ اَنْتُمْ اَعْظَمُ النّٰاسِ مُصِیْبَةً لِمٰا غُلِبْتُمْ عَلَیْہِ مِنْ مَنٰازِلِ الْعُلَمٰاءِ لَوْ کُنْتُمْ تَشْعُرُوْنَ ذٰلِکَ بِاَنَّ مَجٰارِیَ اْلاُمُوْرِ وَ اْلاَحْکٰامِ عَلیٰ اَیدي الْعُلَمٰاءِ بِاللّٰہِ اْلاُمَنٰاءِ عَلیٰ حَلاٰلِہِ وَ حَرٰامِہِ فَاَنْتُمُ الْمَسْلُوْبُوْنَ تِلْکَ الْمَنْزِلَةَ وَ مٰا سُلِبْتُمْ ذٰلِکَ اِلاّٰ بِتَفَرُّقِکُمْ عَنِ الْحَقِّ وَ اخْتِلاٰفِکُمْ فی السُّنَّةِ بَعْدَ الْبَیِّنَةِ الْوٰاضِحَةِ وَ لَوْ صَبَرْتُمْ عَلیٰ الاَذٰی وَ تَحَمَّلْتُمْ الْمَؤُوْنَةَ فی ذٰاتِ اللّٰہِ کٰانَتْ اُمُوْرُ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ تَرِدُ وَ عَنْکُمْ تَصْدُرُ وَ اِلَیْکُمْ تَرْجِعُ وَ لَکِنَّکُمْ مَکَّنْتُمُ الظَّلَمَةَ مِنْ مَنْزِلَتِکُمْ وَ اسْتَسلَمتُم اُمُوْرَ اللّٰہِ فی اَیْدِیْھِمْ یَعْمَلُوْنَ بالشُّبَھٰاتِ وَ یَسِیْرُوْنَ فی الشَّھَوٰاتِ سَلَّطَھُمْ عَلیٰ ذٰلِکَ فِرٰارُکُمْ مِنَ الْمَوْتِ وَ اِعْجٰابُکُمْ بِالْحَیٰاتِ الَّتی ھِیَ مُفٰارِقَتُکُمْ فاَسْلَمْتُمْ الضُعَفٰاءَ فی اَیْدیھِمْ فَمِنْ بَیْنِ مُسْتَعْبَدٍ مَقْھُوْرٍ وَ بَیْنِ مُسْتَضْعَفٍ عَلیٰ مَعِیْشَتِہِ مَغْلُوْبٍ یَتَقَلَّبُوْنَ فی الْمُلْک بِآرٰائِھِمْ وَ یَسْتَشْعِرُوْنَ الْخِزْیَ بِاَھْوٰائِھِمْ اِقْتِدٰاءً بِاْلاَشْرٰارِ وَ جُرْأَةً عَلیٰ الْجَبّٰارِ فی کُلِّ بَلَدٍ مِنْھُمْ عَلیٰ مِنْبَرِہِ خَطِیْبٌ مِصْقَعٌ فَاْلاَرْضُ لَھُمْ شٰاغِرَةٌ وَ اَیدیھِمْ فیھٰا مَبْسُوْطَةٌ وَ النّٰاسُ لَھُمْ خَوَلٌ لاٰیَدْفَعُوْنَ یَدَ لاٰمِسٍ فَمِنْ بَیْنِ جَبّٰارٍ عَنِیْدٍ وَ ذی سَطْوَةٍ عَلیٰ الضَّعْفَةِ شَدِیدٍ مُطٰاعٍ لاٰ یَعْرِفُ الْمُبْدِءُ المُعیدَ فَیٰا عَجَباً وَمٰالی لاأعْجَبُ وَاْلأرضُ مِنْ غٰاشٍّ غَشُومٍ وَِمُتَصِدّقٍ ظلومٍ وعامِلٍ عَلی المُؤمِنینَ بِھِمْ غَیْرُ رَحیمٍ، فَاللهُ الْحٰاکِمُ فیما فیہِ تَنٰازَعْنٰا وَالقٰاضی بِحُکْمِہِ فیما شجَرَ بَیْنَنا۔
اَللَّھُمَّ اِنَّکَ تَعْلَمُ اَنَّہُ لَمْ یَکُنْ مٰا کٰانَ مِنّٰا تَنٰافُساً فی سُلْطٰانٍ وَ لاٰالْتِمٰاساً مِنْ فُضُولِ الْحُطٰامِ و لَکِنْ لِنُرِیَ الْمَعٰالِِمَ مِنْ دِیْنِکَ وَ نُظْھِرَ اْلاصْلاٰحَ فی بِِلاٰدِکَ وَ یَأْمَنَ الْمَظْلُوْمُوْنَ مِنْ عِبٰادِکَ وَ یُعْمَلَ بِفَرٰائِضِکَ وَ سُنَنِکَ وَ اَحْکٰامِکَ فَاِنَّکُمْ اِنْ لاتَنْصُرُوْنٰا وَ تَنْصِفُوْنٰا قَوِيَ الْظَّلَمَةُ عَلَیْکُمْ وَ عَمِلُوْا فی اِطْفٰاءِ نُوْرِ نَبِیِّکُم وَ حَسْبُنٰا اللَّہُ وَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْنٰا وَ اِلَیْہِ اَنَبْنٰا وَ اِلَیْہِ الْمَصِیْرُ
کتب حدیث میں اس خطبے کا مضمون اور اس کے نقل کی کیفیت
امام حسین علیہ السلام کے خطبات میں سے ایک انتہائی اہم ، ولولہ انگیز اور تاریخی خطبہ وہ ہے جو آپ نے سن ۵۸ ہجری میں، معاویہ کی موت سے دو سال قبل ایسے حالات میں ارشاد فرمایا جب اموی حکومت نے امت اسلامی کو شدید ترین ظلم وستم اور خوف و ہراس سے دوچار کیا ہوا تھا۔ اگرچہ اس خطبے کے متعدد پہلو ہیں اور اس میں مختلف موضوعات ذکر ہوئے ہیں لیکن مجموعی طور پر یہ خطبہ تین علیحدہ علیحدہ حصوں پر مشتمل ہے۔
پہلا حصہ : امیر المومنین اور خاندان اہل بیت کے فضائل پر مشتمل ہے۔
دوسرا حصہ : امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی دعوت اور اس عظیم اسلامی ذمہ داری کی اہمیت کے ذکر پر مشتمل ہے۔
تیسرا حصہ : علما کی ذمے داری اور ان پر مفسدوں اور ظالموں کے خلاف جد و جہد کا واجب ہونا،ظالموں کے سامنے علما کی خاموشی کے نقصانات اور اس بڑی دینی ذمے داری کی انجام دہی کے سلسلے میں سستی کے نقصان دہ اور خطرناک اثرات کے جائزے پر مشتمل ہے۔
پہلا حصہ کتاب ((سلیم بن قیس ہلالی))(۱) میں اور دوسرا اور تیسرا حصہ احادیث کی
دوسری کتابوں میں درج ہوا ہے۔ اس خطبے کے تین علیحدہ حصوں پر مشتمل ہونے کی مناسبت سے مختلف مورخین ، محدثین، علما اور محققین نے اپنی اپنی کتب میں خطبے کے اسی حصے کو درج کرنے پر اکتفا کیا ہے جو ان کی بحث سے تعلق رکھتا تھا اور باقی حصوں کو نقل کرنے سے گریز کیا ہے ۔یہاں تک کہ بعض نے اس خطبے کا فقط ایک جملہ نقل کیا ہے(۲) اور کبھی اس خطبے کے مجموعی مضمون کی جانب اشارہ کیا گیاہے ۔
اسی طرح خطبے کے مختلف حصوں کو نقل کرتے ہوئے علمائے کرام نے بعض اوقات خطبہ ارشاد فرمانے کے مقام اور زمانے کی نشاندہی کی ہے اور کبھی محدثین کے معمول کے
مطابق صرف متن تحریر کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ مثال کے طور پر :
۱۔ سلیم بن قیس ہلالی ابن صادق عامری کوفی تابعی امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام سے لے کر امام محمد باقر علیہ السلام تک پانچ ائمہ سے مستفیض ہوئے اور امام سجاد علیہ السلام کے دور امامت میں تقریبا ۹۰ ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔ وفات کے زمانے میں وہ حجاج بن یوسف کے خوف سے روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے۔ ان کی کتاب جسے اصل ((سلیم بن قیس)) بھی کہا گیا ہے ان ابتدائی کتب میں سے ہے جو شیعوں نے تالیف کیں اور یہ کتاب شیعہ اور سنی علما میں معروف اور مشہور ہے ۔
ابن ندیم (وفات ۳۸۵ ھ) فرماتے ہیں : کتاب سلیم بن قیس شیعوں کی ابتدائی ترین کتب میں سے ہے ۔چوتھی صدی ہجری کے عالم ابو عبدالله نعمانی جو(کافی کے مصنف ) مرحوم کلینی کے شاگردوں میں سے ہیں اور کتاب(( غیبت نعمانی)) کے مصنف ہیں، فرماتے ہیں : شیعہ احادیث کے تمام راوی اور علما متفق ہیں کہ کتاب سلیم بن قیس بہترین اور قدیم ترین اصول میں سے ہے۔ کیونکہ جو کچھ اس کتاب میں ذکر ہوا ہے، وہ یا تو براہ راست امیر المومنین سے سنا گیا ہے یا سلمان ، ابوذر، مقداد اور ان جیسے افراد سے جنہوں نے رسول الله اور امیر المومنین سے احادیث سنی ہیں۔(کتاب سلیم بن قیس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے رجوع کریں : الذریعہ ۔ج ۱ ۔ ص ۱۵۲)
۲۔ جیسا کہ شیخ انصاری نے کتاب ((مکاسب)) اور مرحوم کمپانی نے ((حاشیئہ مکاسب)) میں ولایت فقیہ کی بحث میں ایک ایک جملہ نقل کیا ہے۔
۱ -سلیم بن قیس ہلالی (وفات ۹۰ہجری) نے اپنی بحث کی مناسبت سے خطبے کے پہلے حصے کا
ذکر کیا ہے ،جو اہل بیت کے فضائل سے متعلق ہے اور خطبہ ارشاد کئے جانے کے مقام
اورتاریخ کو بھی واضح کیا ہے۔
۲ - چوتھی صدی ہجری کے عظیم محدث ((حسن بن شعبہ حرانی ))نے اپنی گرانقدر کتاب ((تحف العقول)) میں خطبے کے صرف دوسرے اور تیسرے حصے کے متن کو نقل کیا ہے-
۳-مرحوم طبرسی (وفات ۵۸۸ھ)نے خطبہ دیئے جانے کے اسباب کو بیان کرتے ہوئے (جو حکومت معاویہ کاحد سے بڑھا ہوا ظلم وستم تھا) چند سطور میں محض اسکا خلاصہ تحریر کیا ہے اور وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ خطبہ معاویہ کی موت سے دو سال قبل سر زمین منیٰ میں اس زمانے کے ایک ہزار سے زائد مذہبی عمائدین کے رو برو دیا گیا ۔(۱)
۴-علامہ مجلسی ،فیص کاشانی اور آیت الله شہیدی تبریزی نے بھی (اس خطبے کے)
آخری دو حصوں کو(( تحف العقول)) سے نقل کیا ہے لیکن پہلے حصے یا خطبہ دیئے جانے کے مقام
اور اس کی تاریخ کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔(۲)
۵-مرحوم علامہ امینی نے ((الغدیر)) میں پہلے حصے کے چند جملات درج کیے ہیں جن میں امیرالمومنین علیہ السلام کے فضائل بیان ہوئے ہیں ۔(۳)
۶-ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی آیت الله العظمیٰ سید روح الله خمینی رضوان الله تعالی
علیہ نے ولایت فقیہ کی بحث کی مناسبت سے اور علمائے دین کی ذمے داریوں کو بیان کرتے
ہوئے اس خطبے کے آخری دو حصے تحف العقول سے نقل کیے ہیں (۴) لیکن ((تحف العقول))
۱۔احتجاج ۔ج ۲۔ ص ۱۷
۲۔ بحارالانوار ۔ نیا ایڈیشن ۔ج ۱۰۰ ۔ص ۷۹، وافی ۔ باب الحث، علی الامربالمعروف والنہی عن المنکر ۔ حاشیئہ مکاسب بحث ولایت فقیہ۔
۳۔ العذیر ۔ ج ۱۔ ص ۹۹ ۱۔
۴۔ ولایت فقیہ ۔ ص ۵ ۱۲ -
کے مصنف اور اسی طرح مرحوم فیض کاشانی ا ور علامہ مجلسی کے برخلاف آپ نے واضح طور پر لکھا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے یہ خطبہ (دوسرا اور تیسرا حصہ )منیٰ میں ارشاد فرمایا ۔
اس تمہید کا مقصد اس نکتے کی وضاحت ہے کہ اگر چہ علما ،محققین اور محدثین نے اس خطبے کو مختلف اور متعدد حصوں کی صورت میں نقل کیا ہے لیکن مجموعی طور پر یہ ایک ہی خطبہ ہے اور یہ وہی خطبہ ہے جسے حسین ابن علی نے منیٰ میں ایک خاص حالت میں، جسے آپ ملاحظہ فرمائیں گے ارشاد فرمایا ہے ۔ اس خطبے کی اہمیت کے پیش نظر اور یہ دیکھتے ہوئے کہ تاریخ اور حدیث کی کتابوں میں اس خطبے کے تمام حصے یکجا درج نہیں کئے گئے ، ہم نے یہاں مکمل خطبہ نقل کیا ہے۔
اس خطاب کا محرک( Motive)
اس خطبے کے مضامین کی اہمیت ، اس زمانے کے حالات کی نزاکت اور اس زمان ومکان کی خاص کیفیت جسے امام علیہ السلام نے اس خطاب کے لئے منتخب کیا ، سلیم بن قیس کے لئے اس بات کا سبب بنے کہ وہ خطبے کا اصل متن نقل کرنے سے پہلے اسلامی معاشرے کے ان حالات کا ذکر کریں جو معاویہ کے ۲۵ سالہ دور حکومت میں وجود میں آئے تھے (۱)۔ اور اس ظلم وستم کو بیان کریں جو بالعموم تمام مسلمانوں پر اور خاص کر عراق اور کوفہ کے مسلمانوں پر روا رکھا جاتا تھا ۔ سلیم بن قیس نے تاریخی تعلق کو محفوظ رکھنے اور اس خطبے کے اسباب کی تشریح کی غرض سے اس دور کی پوری تاریخ نہیں بلکہ اس کے صرف ایک گوشے سے پردہ اٹھایا ہے اور اہل بیت اور ان کے ماننے والوں کی حق کشی اور
ا۔ شام پر ۴۰ سال تک معاویہ کی حکومت قائم رہی اور متن میں مذکور ۲۵ سال کا تعلق حضرت عثمان کی حکومت کے قیام کے بعد کے زمانے سے ہے، جس میں معاویہ کی حکومت نے بتدریج پوری اسلامی مملکت تک وسعت اختیار کر لی تھی۔
ان پر ہونے والے کچھ مظالم کی ایک جھلک پیش کی ہے ۔آئندہ سطور میں اس خطاب کے زمانے کے حالات اوراس کے پہلے حصے کا اصلی متن پیش خدمت ہے ۔
پہلا حکم نامہ
سلیم بن قیس کہتے ہیں : معاویہ نے اپنے تمام کارندوں اور والیوں کے نام ایک حکم نامہ جاری کیا، جس میں تحریر تھا کہ : جوکوئی بھی ابوتراب یا ان کے خاندان کی کوئی فضیلت بیان کرے ،میں اس سے بری الذمہ ہوں اور وہ میری امان اور حمایت سے محروم ہوجائے گا (کنا یہ ہے کہ اسے فوراً قتل کر دیا جائے گا )۔
اس حکم نامے کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ مملکت اسلامی کے تمام علاقوں میں خطباء اور مقررین نے ممبروں پر سے امیرالمومنین علی علیہ السلام پر (نعوذ بالله تعالی) لعن طعن کا سلسلہ شروع کر دیا اور ان سے بیزاری کا اعلان کیا جانے لگا۔ حضرت علی علیہ السلام اور ان کے خاندان پرتہمتیں باندھنا شروع کردی گئیں اور ان سے ناروا باتیں منسوب کی جانے لگیں۔اس کشمکش کے دوران اہل کوفہ سب سے زیادہ مصیبت کاشکار اور بے بس تھے کیونکہ کوفہ میں شیعیان علی دوسرے علاقوں سے زیادہ تعداد میں بستے تھے لہذا معاویہ کا دباؤ سب سے زیادہ یہیں پر تھا۔ اسی لئے اس نے کوفہ کی حکومت زیادا بن سمیہ کے سپرد کی اور بصرہ کو بھی اسی کی عملداری میں دے دیا۔ معاویہ کی اس غیر معمولی محبت اور عنایت کا زیاد نے بھرپور جواب دیا۔ وہ ہر کونے کھدرے سے ،جس طرح سے بھی ممکن تھا ،امیرالمومنین کے چاہنے والوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر مار ڈالتا۔
شیعیان علی پر خوف و ہراس کی فضا طاری ہوگئی ۔ ان پر وہ مظالم ڈھائے جانے لگے، جن کی مثال تاریخ میں شاید ہی مل سکے۔ ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دئیے جاتے ،آنکھیں نکلوادی جاتیں۔ ان مظالم کے نتیجے میں امیرالمومنین کے چاہنے والے عراق سے کوچ کر کے دور افتادہ مقامات پر پناہ لینے اور اپنا عقیدہ لوگوں سے چھپا کر رکھنے پر مجبور ہو گئے۔ مختصر یہ کہ مشہور ومعروف شیعوں میں سے کوئی بھی کوفہ میں باقی نہیں رہا ۔
سلیم بن قیس مزید لکھتے ہیں :معاویہ نے اپنے گورنروں کو حکم دیا کہ شیعیان علی اور خاندان علی میں سے کسی شخص کی گواہی قبول نہ کریں اور اس بات پر خاص توجہ دیں کہ اگر ان کے علاقے میں خلیفہ ء ثالث کے طرفدار، یا ان کے خاندان والے، یا ایسے افراد موجود ہوں جو ان کے فضائل اور کرامات بیان کرتے ہوں، تو سرکاری محفلوں میں ان کا خاص احترام کیا جائے ااور ان کی تعظیم واکرام میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور جو کچھ بھی خلیفہ ء ثالث کے فضائل میں بیان کیا جائے، اسے بیان کرنے والے کی تمام تر تفصیلات کے ساتھ مجھے لکھ بھیجا جائے ۔
گورنروں نے اس حکم کی پوری پوری تعمیل کی اور جو کوئی بھی ایک بھی جملہ خلیفہ ء ثالث کے بارے میں نقل کرتا، اسکی رپورٹ بنائی جاتی اور اس کے لئے خاص انعام واکرام مقرر کردیا جاتا۔ یوں خلیفہ ء ثالث کے بارے میں منقولات کی تعداد بڑھتی چلی گئی کیونکہ اس قسم کی باتیں کرنے والے حکومت کی طرف سے خاص انعام واکرام کے مستحق قرار پاتے تھے ۔
معاویہ کی نوازشات اور حکام کی قدر دانی کے نتیجے میں خلافت اسلامی کے تمام گوشہ وکنار میں حدیث گھڑنا معمول بن گیا۔ کوئی بھی ناپسندیدہ اور دھتکارا ہوا شخص، معاویہ کے کسی گورنر یا حاکم کے پاس جاکر خلیفہ ء ثالث کے بارے میں کوئی حدیث یا ان کی کوئی فضیلت بیان کردیتا ،تو اسے بلا چوں وچرا قبول کرلیا جاتا اور عطیات کے رجسٹر میں ایسے شخص کا نام درج کرلیا جاتا اور دوسروں کے لئے اس کی سفارش کبھی نہیں ٹالی جاتی ۔
دوسرا حکم نامہ
سلیم بن قیس اپنے بیان میں مزید فرماتے ہیں :جب کچھ مدت بعد خلیفہ ء ثالث کے بارے میں بہت زیادہ احادیث ہوگئیں تو معاویہ نے اپنے حکام کو یوں لکھا: حضرت عثمان کے بارے میں احادیث اب بہت زیادہ ہوگئی ہیں اور کافی حد تک مملکت ِاسلامی کے ہر کونے میں پہنچ گئی ہیں لہذا اس حکم نامے کے پہنچتے ہی لوگوں کو ترغیب دلاؤ کہ اصحاب اور پہلے دو خلفاء کے بار ے میں احادیث بیان کریں اور جو بھی کوئی حدیث یا فضیلت ابوتراب کے لئے منقول ہے اسی کی جیسی دوسرے اصحاب کے بارے میں نقل کریں۔ تمہارا یہ عمل میرے لئے پسندیدہ اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث ہو گا اور ابوتراب اور ان کے حامیوں کو کچل دینے کا موجب ہو گا ۔
یہ خط اجتماعات میں پڑھ کر سنایا گیا اور اس کا مضمون عوام الناس کے درمیان نشر کردیا گیا ۔ فوری طور پر اصحاب کی فضیلت اور منقبت میں لاتعداد ا حادیث بیان کی جانے لگیں، جو سب کی سب جعلی اور گھڑی ہوئی تھیں ، لوگ ان احادیث کو بیان کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے، یہاں تک کہ یہی جعلی احادیث ممبروں پر سے اور نمازوں کے خطبوں میں پڑھی جاتی تھیں اور مسلمانوں کو حکم دیا گیاتھا کہ یہی احادیث وہ اپنے بچوں کو بھی یاد کرائیں۔ اور یوں بچوں اور نوجوانوں کو بھی یہی احادیث سکھائی گئیں اور وہ انہیں آیات قرآن کی طرح حفظ کرتے تھے، یہاں تک کہ عورتوں ،بچیوں اور ملازموں تک کو یہ فضائل سکھادیئے گئے اور یہ سلسلہ مدت دراز تک جاری رہا ۔
تیسرا اور چوتھا حکم نامہ
سلیم بن قیس مزید کہتے ہیں : معاویہ اور اس کے کارندوں کا یہ طریقہ ء کار اسی طرح جاری رہا ،یہاں تک کہ کچھ عرصے کے بعد معاویہ نے اپنے حاکموں اور کارندوں کے لئے تیسرا حکم نامہ ارسال کیا، جس کا مضمون کچھ یوں تھا : پوری کوشش کرو کہ جس کسی پر بھی علی اور آل علی کی دوستی کا الزام ہو اور اس الزام پر کوئی معمولی سی بھی دلیل مل جائے تواس شخص کا نام وظیفہ وانعام لینے والوں کی فہرست میں سے خارج کر دو، اور بیت المال میں سے اسے حصہ دینا بھی بند کردو ۔
اس حکم نامے کے فوراً بعد ایک اور حکم نامہ صادر کیا گیا، جس کا مضمون یہ تھا کہ: جس شخص پر علی کے خاندان کے ساتھ محبت کا الزام ہو، اس کے ساتھ شدید سختی کرو اور اس کا گھر اسی پر گرا دو تا کہ دوسرے اس سے عبرت حاصل کریں ۔
سلیم بن قیس کہتے ہیں کہ اہل عراق خاص کر اہل کوفہ نے اس سے بڑی مصیبت نہ دیکھی تھی ۔کیونکہ اس حکم کے بعد گورنروں اور حاکموں کی سختیوں کے نتیجے میں شیعوں پر غیر معمولی خوف و ہراس طاری ہوگیا ۔یہاں تک کہ بعض اوقات جب شیعیان علی سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے گھر جاتے تھے تو صاحب خانہ اپنے غلاموں اور ملازموں کے خوف سے اپنے مہمان سے کوئی بات کرنے پر تیار نہ ہوتا تھا ،مگر یہ کہ پہلے ان ملازموں سے عہد وپیمان لیتے تھے کہ ان کا راز فاش نہیں کریں گے۔
اس طرح علی اور خاندان علی کی مذمت میں جعلی احادیث وجود میں آئیں اور محدثین، قاضی اور حکام انہی جعلی احادیث کی پیروی کرتے تھے۔ اس سلسلے میں بدترین لوگ وہ ریا کار
ا ور منافق محدث (راوی) تھے جو بظاہر صاحب ایمان اور عبادت گزار تھے لیکن جاہ ومقام اور دنیاوی مال ومنال حاصل کرنے کے لئے جعلی احادیث گھڑتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ جعلی اور من گھڑت جھوٹی احادیث ان دیندار اور پرہیز گار افراد تک بھی پہنچیں جو خود تو جھوٹ اور الزام سے بچنا چاہتے تھے لیکن اپنے حسن ظن اور سادہ لوحی کے نتیجے میں ان جعلی روایات کو قبول کرلیتے تھے اورانہیں دوسروں کے سامنے نقل کرتے تھے، جبکہ اگر وہ ان کے جعلی ہونے سے واقف ہوتے تو ہرگز انہیں نقل نہ کرتے ۔(۱)
سلیم بن قیس مزید فرماتے ہیں (معاویہ کے آنے کے بعد سے )یہ ظلم وستم اسی طرح
۱ ۔کتاب سلیم بن قیس (مطبوعہ دارالکتب الاسلامیہ) ص ۲۰۶ ۔ یہی باتیں ابن ابی الحدید نے نہج البلاغہ کی شرح ۔ ج ۱۱ ۔ ص ۴۶ ۔ ۴۴ میں ابوالحسن مدائنی (وفات ۲۲۵ھ)کی کتاب ((الاحداث ))سے نقل کی ہیں ۔
جاری و ساری رہا لیکن امام حسن کی شہادت کے بعد(۱)ان مصیبتوں اور مشکلات میں مزید سختی آگئی اورمحبانِ اہل بیت مستقل خوف وہراس اور شدید دہشت میں زندگی بسر کرنے لگے۔ کیونکہ یا تو وہ قتل کردیئے جاتے تھے یا زیر زمین اور اپنا گھر بار ترک کر کے دور افتادہ مقامات پر زندگی گزارتے تھے۔ جبکہ ان کے مقابلے میں دشمنانِ اہل بیت خود کو ہر لحاظ سے برتر اور ظلم وستم اور بدعتوں کے رواج میں آزاد پاتے تھے ۔
Add new comment