لبنان میں ایرانی سفارتخانے کے قریب دو بم دھماکے،18 افراد ہلاک

 
ٹی وی شیعہ (نیوز ڈیسک)لبنان میں ایرانی سفارتخانے کے قریب دو بم دھماکوں میں 18 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقے میں ایرانی سفارتخانے کے قریب کئے گئے۔ 
 دھماکوں سے5افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، 35افراد زخمی بھی ہوئے۔ دونوں دھماکے اتنے شدید تھے کہ آگ بھڑک اٹھی اور قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Add new comment