امام زین العابدینؑ کی زندگی کا خاکہ
آپ کے والد گرامی شیعوں کے تیسرے امام ، حسین بن علی (علیہما السلام) اور آپ کی والدہ کا نام شہربانو ہے ، امام علی بن الحسین کا مشہور لقب ""زین العابدین"" اور ""سجاد"" ہے ۔
٣٨ ہجری قمری میں امام سجاد (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت ہوئی (١) ، آپ نے اپنی پوری زندگی مدینہ میں گزاری ۔ آپ نے اپنے جد امجد امیرالمومنین علیہ السلام کی خلافت کے دو سال درک کئے ، اس کے بعد اپنے چچا امام حسن مجتبی (علیہ السلام) کی امامت کے تقریبا دس سال درک کئے جس میں صرف چھے ماہ آپ نے ظاہری طور پر اسلامی خلافت کی ذمہ داری سنبھالی تھی ،(٥٠ ہجری میں) امام حسن مجتبی (علیہ السلام) کی شہادت کے بعد دس سال تک اپنے والد گرامی امام حسین (علیہ السلام) کی امامت کے دوران جس وقت معاویہ کی حکومت عروج پر تھی اور امام حسین (علیہ السلام) اس کے ساتھ خط و کتابت کے ذریعہ جنگ کررہے تھے ، تلخ حواث کا مشاہدہ کیا ۔
محرم ٦١ ہجری میں کربلا کی سرزمین پر اپنے والد امام حسین (علیہ السلام) کے قیام اور شہادت میں موجود تھے ۔ کربلا کے عظیم واقعہ کے بعد جب امامت کی ذمہ داری آپ کے کندھوں پر آگئی تھی، دیگر اسیروں کے ساتھ کوفہ اور شام گئے ۔ اس سفر میں رنج و الم کے دوران اسیروں کے سرپرست اور ان کی ڈھارس تھے ۔ آپ نے اس سفر میں اپنے خطبوں سے یزید کی حکومت کو رسوا کیا اور شام سے واپس آنے کے بعد مدینہ ہی میں زندگی بسر کرتے رہے اور ٩٤ یا ٩٥ ہجری میں آپ کی شہادت ہوئی اور مشہور قبرستان بقیع میں اپنے چچا امام حسن مجتبی (علیہ السلام) کے پاس دفن ہوئے ۔
نوٹ:۔شیخ مفید ، الارشاد ، صفحہ ٢٥٣ ۔ بعض مورخین نے امام علی بن الحسین (علیہ السلام) کی تاریخ والادت ٣٦ یا ٣٧ ہجری میں لکھی ہے۔
بشکریہ:۔http://makarem.ir/Maaref/?typeinfo=25&lid=4&mid=316337&catid=27031&start...
Add new comment